The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 12 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعظم کے دورہ چترال کے  ڈائریکٹیوز جاری، ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب 

وزیراعظم کے دورہ چترال کے  ڈائریکٹیوز جاری، ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے 31 اکتوبر 2025ء کے دورۂ چترال کے موقع پر وزیراعظم آفس اسلام آباد کی جانب سے مختلف وزارتوں اور محکموں کو چترال کی ترقی سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن کے مطابق علاقے میں صحت، تعلیم، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں بڑے منصوبوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیراعظم آفس سے جاری دستاویز کے مطابق:

وزارتِ توانائی (Power Division) کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپر چترال میں بجلی کے ٹیرف سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایک ہفتے کے اندر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے۔

وزارتِ پیٹرولیم (Petroleum Division) کو چترال میں گیس پلانٹ کی فوری تنصیب کے اقدامات کرنے اور وزیر پیٹرولیم و سیکرٹری کو اگلے ہفتے چترال کے دورے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ گیس فراہمی کے امور پر پیش رفت کی جا سکے۔

چترال–بونی–مستوج–شندور روڈ کو دسمبر 2026 تک مکمل کرنے اور چترال–ایون–بمبوریت روڈ کو مئی 2026 تک وسعت و بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

وزیرِ مواصلات اور سیکرٹری مواصلات کو 3 نومبر 2025ء کو چترال کا دورہ کرنے اور جاری سڑک منصوبوں سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اپر چترال میں جدید طرز کے اسپتال (State-of-the-Art Hospital) کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ قومی صحت (NHSR&C) کو حکم دیا گیا ہے کہ 30 دن کے اندر حکومتِ خیبرپختونخوا کے ساتھ مل کر اس منصوبے کا نفاذی پلان تیار کرے۔

اسی طرح چترال میں وفاقی حکومت کے فنڈ سے نئی یونیورسٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے، جس کے لیے وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت (FE&PT) کو 45 دن کے اندر عمل درآمد کا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام وزارتوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر ان منصوبوں پر پیش رفت کی رپورٹ براہِ راست وزیراعظم کو ارسال کریں تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور رفتار برقرار رکھی جا سکے۔

chitraltimes PM directives on chitral visit 3

chitraltimes PM directives on chitral visit 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
115425