The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 30 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعظم کی خصوصی انسپیکشن ٹیم کا لواری اپروچ روڈ کا دورہ ، کام کی معیار کا معائنہ 

وزیراعظم کی خصوصی انسپیکشن ٹیم کا لواری اپروچ روڈ کا دورہ ، کام کی معیار کا معائنہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ​ وزیراعظم کی خصوصی انسپیکشن کمیشن (PMIC) کی ٹیم ظاہر شاہ کی قیادت میں لواری اپروچ روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے براڈام کے مقام پر لواری اپروچ روڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سینٹر محمد طلحہ محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورے کا مقصد منصوبے کی پیشرفت اور معیار کا جائزہ لینا تھا۔

انسپکشن ٹیم ​چترال پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم، نے ان کا استقبال کیا، اور لواری اپروچ روڈ سمیت ، کالاش ویلی روڈ، گرم چشمہ اور چترال بونی مستوج شندور روڈ کے حوالے سے بعض مسائل کی نشاندہی کی اور اہمیت کے حامل ان سڑکوں کو بروقت معیار کے مطابق تعمیر کے حوالے سے انسپکشن ٹیم اور این ایچ اے سے تعاون طلب کی۔

​انسپیکشن ٹیم نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا بغور معائنہ کیا۔ظاہر شاہ نے اس موقع پر ہدایت دی کہ منصوبے کو مقررہ معیار اور اصولوں کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ ٹیم نے این ایچ اے حکام کو تاکید کی کہ عوامی فلاح کے اس اہم منصوبے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اسے مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ظاہر شاہ نے مختلف مقامات پر سڑک کو برساتی پانی سے محفوظ بنانے کیلئے کلوٹ بنانے کی ہدایت بھی کی۔ عشریت کے مختلف مقامات پر مقامی افراد نے کمیشن ٹیم کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا ، جن میں زمین، درختوں اور فصلوں کی معاوضوں کی ادائیگی، ابپاشی نہروں کی بحالی شامل تھے، جنھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنےکی یقین دہانی کی گئی۔

اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران، NHA کے افسران نے ٹیم کو منصوبے کی تکنیکی تفصیلات، پیش رفت اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

سینٹر محمد طلحہ محمود نے اس موقع پر ٹیم کو بتایا کہ چترال کی سڑکیں یہاں کی ترقی کیلئے بنیادی جز ہیں مگر ان کی خستہ حالی کی وجہ سے جہاں عام لوگ متاثر ہیں وہیں سیاح بھی مشکلات کا شکار ہیں جوکہ علاقے کی ترقی اور معیشت کی بہتری کیلئے کلیدی کردار کے حامل ہیں۔ انھوں نے انسپکشن ٹیم سے تعمیراتی کام کو معیار اور مقدار کے مطابق وقت پر مکمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے آنے والی سردیوں سے پہلے مکمل کرنے کی بھی اپیل کی۔

یادرہے کہ انسپکشن ٹیم چترال کالاش ویلی روڈ، گرم چشمہ روڈ اور چترال بونی مستوج شندور روڈ کا بھی معائنہ کریگی۔

chitraltimes pm inspection team visit chitral lowari approach road 6

chitraltimes pm inspection team visit chitral lowari approach road 5

chitraltimes pm inspection team visit chitral lowari approach road 5

chitraltimes pm inspection team visit chitral lowari approach road 4

chitraltimes pm inspection team visit chitral lowari approach road 2 chitraltimes pm inspection team visit chitral lowari approach road 2 chitraltimes pm inspection team visit chitral lowari approach road 10 chitraltimes pm inspection team visit chitral lowari approach road 1 chitraltimes pm inspection team visit chitral lowari approach road 3 chitraltimes pm inspection team visit chitral lowari approach road 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
113768