Chitraltimes Banner

وزیراعظم پاکستان کا متوقع دورہ چترال ملتوی، ڈویژنل صدر پی ایم ایل این ملاکنڈ ڈویثرن  ملک جہان زیب کا دورہ چترال، پارٹی ورکرز سے خطاب اور مسائل کے حل کی یقین دہانی

وزیراعظم پاکستان کا متوقع دورہ چترال کل جمعرات کے دن تک ملتوی، ڈویژنل صدر پی ایم ایل این ملاکنڈ ڈویثرن  ملک جہان زیب کا دورہ چترال، پارٹی ورکرز سے خطاب اور مسائل کے حل کی یقین دہانی

چترال (جمشیداحمد)وزیرا ٓعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا دورہ چترال آج ملتوی ہوگیا، اورامید کی جارہی ہے کہ کل موسم اور حالات سازگار ہونے کی صورت میں وہ چترال کا ایک روزہ دورہ کریں گے، آج سید آباد میں دانش سکول کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہونی تھی، جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے تھے۔ پی ایم ایل این کی ضلعی قیادت کے مطابق وزیراعظم کل چترال کا دورہ کریں گے،

دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ورکرز کا ایک اجلاس چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین ودیگر نے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم کے متوقع دورہ چترال کے حوالے سے حاضرین کو اگاہ کیاگیا۔

آج ملک جہان زیب خان ڈویزنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملاکنڈ ڈویثرن نے بھی چترال کا دورہ کیا لوئیر اور اپر چترال مسلم لیگ ن کے قائدین سے ملاقات کی پارٹی اہم امور اور دیگر پارٹی علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس مناسب سے ایک اجلاس سیداباد چترال میں منقعد ہوئی جس کی صدارت اپر چترال ضلعی صدر سید احمد خان نے کی دوسرے شرکا میں ایم این اے عزالہ انجم لوئیر چترال جنرل سکرٹری کوثر ایڈوکیٹ اپر چترال جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک اپر چترال انفارمیشن سکرٹری ذاکرمحمد زخمی کوارڈنیڑیوتھ ونگ دیرملک نعمان سینررہنما اور سابق امیدوار پی کے ون محمد وزیر اوردوسرے پارٹی قایدیں موجود تھے

جنرل سکرٹری لوئیر چترال کوثر ایڈوکیٹ نے مہمانون کو خوش امدید کہا۔

مقررین نے علاقے اور پارٹی کے مسائل سے ڈویثرنل صدر ملک جہان زیب کو اگاہ کیا انہوں نے کہا چترال کے لیے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں کہ مسلم لیگ کی دور حکومت میں ہمیشہ چترال کی ترقی ہوئی ہے ماضی میں کئی میگا پراجکٹ مسلم لیگ ن کے دور میں منظور ہوئے ہیں جس کے لیے ہم مسلم لیگ ن حکومت کے شکرگزار ہیں

انہون نے مزید کہا کہ سیاسی مقابلے اور چیلنجوں کی اس دور میں پارٹی کو چترال میں منظم کرنا ووکرز کی حوصلہ افزائی کرنا بلحضوص یوتھ کو فعال کرنا بہت ضروری ہے
مقررین نے کہا کہ ہم صوبائی قیادت بلخصوص اپ کے مشکور ہیں کہ اپ کی انتھک کوشیشوں سے چترال کی مخصوص نشست کی بحالی ہوئی ہے جس پر ایم این اے غزالہ انجم ممبر دوبارہ منتخب ہوئی جس کے لیے ہم صوبا ئی وفاقی قیادت کے شکرگزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وفاق میں بھی ایم این اے غزالہ انجم کی ہاتھ کو مظبوط کریں گے اور انہیں فنڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مقرریں نے ضلعی سطح پر ترقیاتی فنڈ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی طرف سے ترقیاتی کام یا ریلیف سامان صوبائی حکومت یا وفاقی حکومت کی طرف سے ریلز ہوتے ہیں انہیں پارٹی کارکناں کے زریعے تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا جس سے کارکن کی حوصلہ افزائی ہوگی

اس کے علاوہ ضلع اور تحصیل سطح پر پارٹی دفاترجگہ جگہ قائم کرنا اور یوتھ کوارڈنیٹرز کو فعال بنا نا یوتھ کومظبوط کرنا اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بغیر سود قریضے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا
مقرریں نے مزید کہا کہ چترال میں ضمنی انتخاب ہور ہے ہیں اس کے لیے تیاری کرنا اور ٹکٹ کو مقامی شخض کو دینا اور اس شخض کو دینا جو چترال کی بہتر خدمت کی ہو اور بہترخدمت کرے اور سیٹ نکالیں جس سے ال پارٹیزز کی بھی حمایت حاصل ہے اس کے علاوہ لوئیر اور اپر میں مختلف مسائل روڈ بجلی اوردوسرے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیر اعظم سے فنڈ کی مظوری کا مطالبہ کیا گیا

اخر مین مہمان حصوصی ملک جہان زیب نے خطاب کیا انہوں کہا کہ میں نے سوچھا تھا کہ میں ڈویزنل سطح پر کام کروں اور پارٹی قایدین سے ملاقات کروں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرون اس سلسلے میں اج اپ سے ملاقات کی اور اپ کے مسائل نوٹ فرمایا اور انہیں اگے بڑون صوبائی قیادت اور وفاق تک پہنچا کر اپ کے مسائل حل کروانے کی کوشش کرونگا اور عوام کو ریلف پہنچانے میں ہر ممکن کوشش کرونگا۔

مقررین میں ایم این اے غزالہ انجم پاکستان مسلم لیگ صدر اپر چترال سیداحمد خان جنرل سکرٹری لوئیر کوثر ایڈوکیٹ جنرل سکرٹری اپر پرنس سلطان الملک سنیررہنما پاکستان مسلم لیگ اپر چترال محمد وزیر خان تحصیل صدر یوتھ کواڈینیٹر دروش عمران سابق تحصیل امیدوار شوکت الملک امتیاز حسیں خواجہ لوئیر چترال حافظ اللہ کوارڈینیڑ وزیر اعظم یوتھ پروگرام تحصیل صدرتورکھو احمد اللہ یوتھ کواڈنیٹر دیر ملک نعمان صوبیدار جلال تورکھو اور کلاش خاتون مسلم لیگ رہنما نے خطاب کیے اسٹیج کی فرائض تحصیل صدردروش عمران نے انجام دیں۔

chitraltimes pmln president malakand division visit chitral 1 chitraltimes pmln president malakand division visit chitral 11 chitraltimes pmln president malakand division visit chitral 6 chitraltimes pmln president malakand division visit chitral 5 chitraltimes pmln president malakand division visit chitral 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
115085