The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

2015 کی تباہ کن سیلاب سے دریا برد وریجون پاٸین ٹو بونی پل تا حال بحال نہ ہو سکا 

 2015 کی تباہ کن سیلاب سے دریا برد وریجون پاٸین ٹو بونی پل تا حال بحال نہ ہو سکا

اپر چترال (جمشیداحمد)سال 2015 کی تباہ کن سیلاب سے دریا برد وریجون پاٸین ٹو بونی پیدل پل تا حال بحال نہ ہو سکا جو کہ موڑکھو وریجون اور بونی کے درمیاں پیدل سفر اور امدورفت کا واحد اور اسان زریعہ تھا ورہجون سے روزانہ کی بنیاد پر بونی جانے والے سیکڑوں دفتری اور کاروباری خضرات اور عام لوگ اس پل کو اسانی سے استعمال کرتے تھے اس کے علاوہ وریجون , زاٸینی, اوراستابوں  گرام کے لوگ اور عوام اس پل کو استعمال کرکے اپنی مویشیاں چرانے کے لیے قاقلشٹ چراگاہ لے جاتے تھے اور ہر صورت میں اس پل سے فاٸدہ اٹھاتے تھے ۔جوکہ 2015 کے تباہ کن سیلاب سے دریا برد ہوکر تا حال بحال نہ ہو سکا یہاں کے عوام مجبور ہوکر اپنے مدد اپ کے تحت اوردیہاتی افرادی قوت کو لیکر دریا موڑکھو کے اوپرایک عارضی پل تعمیرکرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت وقت ممبر صوباٸی اسمبلی مولانا ہدایت الرخمن ایم پی اے وزیر زادہ اور تحصیل چیرمین میر جمشیدالدین سے پر زور اپیل اورمطالبہ کرتے ہیں کہ  دریا برد پل کودوبارہ بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
chitraltimes warijun bridge paidal
chitraltimes warijun pic
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67745