لوئر چترال میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت متاثرین سیلاب میں ریلیف اشیاء تقسیم
لوئر چترال میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت متاثرین سیلاب میں ریلیف اشیاء تقسیم
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی زیر نگرانی ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت متاثرین سیلاب میں ریلیف اور اشیاء خوردنوش تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر اظہر اقبال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کی طرف سے یو سی کوہ، یوسی چترال ٹو اور یوسی دنین کے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایس آئی ایف کی جانب سے ملنے والی امداد سے تحصیل چترال اور تحصیل دروش کے جملہ متاثریں مستفید ہونگے۔ ڈبلو ایف پی کی طرف سے یہ امداد لوئر چترال کے تین ہزار متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جائینگی۔ امداد ی اشیاء میں 44کلو آٹا، 4.5کلو دالیں اور 5 لیٹر کوکنگ آئل شامل ہیں۔
