The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

واپڈا کی غفلت کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے بمبوریت کے دو نوجوانوں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے یا ان خاندانوں کی کفالت کا انتظام کیا جائے۔عمایدین ایون

Posted on

واپڈا کی غفلت کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے بمبوریت کے دو نوجوانوں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے یا ان خاندانوں کی کفالت کا انتظام کیا جائے۔عمایدین ایون

چترال ( نمائندہ چترال ٹایمز  ) ویلج کونسل ایون ون ویلج کونسل ایون ٹو وی سی رمبور بمبوریت اور بریر کے عمائدین نے چیرمین واپڈا ،چیف منسٹر خیبر پختوخوا ، چیف انجینئر واپڈا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کی غفلت کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے بمبوریت کے دو نوجوانوں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے یا ان خاندانوں کی کفالت کا انتظام کیا جائے جو ٹرانسمیشن لائن کی لٹکتی تاروں سے لگ کر جل گئے تھے ۔

چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےسابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عبدالمجید قریشی ، چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین ، چیرمین ویلج کونسل ایون ٹو محمدرحمن ، چیرمین بمبوریت خلیل الرحمن و عمائدین عنایت اللہ اسیر ، سیدالدین نے کہا کہ 20 ستمبر کی رات چتر پل کے قریب واپڈا کے مین ٹرانسمیشن لائن کی لٹکتی تاروں سے ٹکرا کر عبدالرحیم اورعبدالباسط کی موت واقع ہوئی جس کےموقع پر موجود لوگ شاہدہیں۔یہ واقعہ واپڈاکی کھلی غفلت کےنتیجے میں پیش آیا ہے کیونکہ بار بار توجہ کے باوجود واپڈا کا مین ٹرانسمیشن لائن کے تار 10 فٹ سے بھی کم اونچائی پر لٹک رہے ہیں اور اس سے پہلے نھی کئی افراد اس کے نذر ہوچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سراسر واپڈا کی غفلت کا نتیجہ ہونے کی وجہ سے واپڈا کے زمہ داروں کے خلاف قتل بالسبب کا مضبوط کیس بنتا ہے لیکن مقامی پولیس واپڈاکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے میں لیے ولعل سے کام لے رہا ہے جس کا پولیس کے اعلیٰ حکام کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا ۔کہ متاثرہ دونوں خاندان قابل رحم ہیں جن کے گھروں غ کمانے والا کوغاور نہیں رہا اور ان خاندانوں کی کفالت کیلئےواپڈا اور حکومت کی طرف سے مالی مدد انتہائی ضروری ہیں ۔ انہوں نے چیرمین وپڈا ، چیف منسٹر ، چیف انجینیر واپڈا ، ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیا ۔ کہ حکومت اور واپڈا ان متاثرین کیلئے اقدامات کرے ۔ تاکہ انہیں سپورٹ مل سکے ۔ بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا ۔

chitraltimes village council ayun press confrence chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66340

واپڈا کی غفلت کےنتیجےمیں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف ویلج کونسل ایون کی طرف سے قرارداد منظور، واپڈا دونوں بے سہارا خاندانوں کی مدد کرے- چیرمین و عمائدین

Posted on

واپڈا کی غفلت کےنتیجےمیں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف ویلج کونسل ایون کی طرف سے قرارداد منظور، واپڈا دونوں بے سہارا خاندانوں کی مدد کرے- چیرمین و عمائدین

چترال ( محکم الدین ) ویلج کونسل بمبوریت کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیرمین خلیل الرحمن وی سی آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں ویلج کونسل کے ممبران کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد میں اس بات پر انتہائی غم و غصے کا اظہارکیا گیا۔کہ محکمہ واپڈا کی غفلت اور ناقص ٹرانسمییشن لائن کی لٹکتی تاروں کی وجہ سے عبدالرحیم کی موت واقع ہوئی۔ اور مرحوم کے تین بچے یتیم اور بیوی بیوہ ہو گئی ۔ اسی طرح عبد الباسط جیسے جوان بیٹے کی ہلاکت سے اس کے گھر والے بے سہاراہو گئےہیں ۔ اور پسماندگان کی کفالت کرنے والے کوئی نہ رہے۔ عمائدین علاقہ نے اس واقعے کا ذمہ دار واپڈا کو قرار دیتے ہوئے چیرمین واپڈا ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا ، ایم این اے چترال مولانا عبد الاکبر مشیر خاص وزیر اعلی وزیر زادہ ، ڈپٹی کمشنر چترال ، ڈی پی او چترال اور ایکسین واپڈا سے مطالبہ کیا ۔ کہ واقعے کے ازالے کیلئے فوری طور پر دونوں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف مہیا کیا جائے ۔ بصورت دیگر واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے قرارداد میں ڈی پی او سے پر زورمطالبہ کیا ۔ کہ اس واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66185