The Voice of Chitral since 2004
Monday, 2 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

نیٹکو بس سروس کو اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی تک توسیع دی جائے۔ سابق ناظم عبدالرحمن

Posted on

نیٹکو بس سروس کو اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی تک توسیع دی جائے۔ سابق ناظم عبدالرحمن

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق نائب ناظم مستوج عبدالرحمن لال نے کہا ہے کہ نیٹکو بس سروس کو مستوج اور بونی تک توسیع دی جائے ، ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ سڑک خراب اور بعض مقامات پر تنگ ہونے کی وجہ سے بس سروس فلحال لاسپور تک محدود کردی گئی ہے ، جس کی وجہ سے مستوج تک بھی بس سروس ابھی تک بحال نہیں ہوئی، جبکہ لاسپور کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بعض ایریا میں سڑک کی مرمت کی ، انھوں نے کہا کہ گشٹ سے مستوج تک بعض مقامات پر سڑک بہت تنگ اور دشوار گزار ہے،جہاں بلڈوزر کے بغیر کام کرنا ناممکن ہے ۔ انھوں نے اپر چترال انتظامیہ اور این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیا کہ سڑک کو بس سروس کے لئے ہموار کیا جائے تاکہ عام مسافروں کے ساتھ سیاحوں کو بھی سہولت میسر ہو۔ انھوں نے نیٹکو بس سروس کو بونی تک توسیع دینےکا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
74766

مستوج اور گلگت کے درمیان نیٹکو بس سروس دوبارہ بحال کیا جائے ۔ عوامی حلقے

مستوج اور گلگت کے درمیان نیٹکو بس سروس دوبارہ بحال کیا جائے ۔ عوامی حلقے

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج اور گلگت بلتستان کے مابین نیٹکو بس سروس شندور سے مستوج تک سڑک خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے معطل ہے ۔ جبکہ چھوٹی گاڑیاں بھی گزشتہ اکتوبر سے بند ہیں۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے اپر چترال انتظامیہ اور این ایچ اے حکام سے مستوج سے شندور تک سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سڑک ہموار ہونے کی صورت میں چترال اور گلگت کے درمیان بس سروس دوبارہ بحال ہوسکے۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ گزشتہ تقریبا ایک دہائی سے مستوج اور گلگت کے مابین بس سروس جاری تھا.جس سے دونوں علاقوں کے لوگوں کو کافی سہولت میسرتھی۔ اس کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی مستوج سے گلگت تک ان ہی بسوں میں سفر کرتے تھے مگر گزشتہ دو برسوں سے مستوج سے شندور تک سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہونے کے باعث مذکورہ سروس معطل ہے، جس سے دونوں علاقوں کے عوام  بس سروس سے محروم ہوگئے ہیں۔ اور چھوٹی گاڑی میں سفر کرنے پر اخراجات میں اضافہ کے ساتھ لوگوں کی سفری مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ لوگوں نے نیٹکو بس سروس دوبارہ شروع کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
73967

 اپرچترال کے ہیڈکوارٹر بونی سے گلگت کیلئے نیٹکو بس سروس کا افتتاح 

Posted on

 اپرچترال کے ہیڈکوارٹر بونی سے گلگت کیلئے نیٹکو بس سروس کا افتتاح

بونی ( زاکر محمد زخمی )  اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ہفتے کے دن ناردرن ایریا ٹرانسپورٹ کمپنی ( نیٹکو) آفس کا باقاعدہ افتتاح تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اس موقع پر بونی کے نو منتخب ویلج ناظمین ،کونسلر،نیٹکو اسٹاف،ڈرئیور اور تجار برادری کےنمائندے اور دوسرے افراد موجود تھے۔تحصیل چیرمین سردار حکیم اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال،منجیر غذر اسٹیشن رحمت الله و زمہ دران کا شکریہ ادا کیا کہ اس اہم کام کی انجام دہی کو ممکن بنانے میں کردار ادا کی ساتھ نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر وا دیگر زمہ دران سے اس میں حالات کے مطابق بہتری لانے کی درخواست کی انہوں نے کہا کہ آج بونی سے گلگت نیٹکو سروس شروع ہو رہی ہے اور اس میں حالات کے مطابق بہتری لانے کی جدوجہد جاری رہیگی نیٹکو کی نمائندگی کرتے ہوئےجونیئر ٹریفک منیجر (JTM) حمید الرحمٰن نے کہا کہ نیٹکو عرصہ دراز سے ناردرن ایریا میں بہترین اور قابل اعتماد سفری سہولیات فراہم کررہی ہے ۔اب تک یہ سہولت مستوج تک میسر تھی ۔اب اس میں گنجائش پیدا کرکے بونی تک بڑھا دیا گیا ۔اج کے بعد بونی سے گلگت تک مختلف سہولیات و پیکجز کے ساتھ نیٹکو سروس دستیاب ہوگی۔

یاد رہے کہ چترال اور گلگت کے درمیان تعلقات ،رشتہ داریاں کسی سے پوشیدہ نہیں قدیم الایام سے یہ رشتے اور رابطے لافانی و لا ثانی ہیں ۔اس میں مزید اسانیاں اور قربت اس وقت ممکن ہوسکتی ہے جب سفر کی دوشواریاں کم ہو کر آسان ہو۔نیٹکو عرصہ سے مستوج اور گلگت کے درمیان سفری سہولیات فراہم کررہی تھی اب مختلف کاوشوں کے نتیجے اسے وسعت دیکر بونی تک سروس کو بڑھا دیا گیا۔

chitraltimes netco bus service inagurated from booni chitral1 chitraltimes netco bus service inagurated from booni chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
62526