نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولز منظور، اداروں، شخصیات کیخلاف پروپیگنڈے پر15سال قید
نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولز منظور، اداروں، شخصیات کیخلاف پروپیگنڈے پر15سال قید
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولز (این سی سی آئی اے) کی منظوری دے دی، جس کے تحت سوشل میڈیا پرپروپیگنڈا، ہراسانی اور افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق 11ماہ بعد بالآخر این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی، سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائی اور ڈیجیٹل رائٹس کے تحفظ کا آغاز ہوگیا، ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈے پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15 سال تک سزا اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکیں گے، این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہوگی۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے دسمبر 2023 میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اینڈ ایجنسی قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔3 مئی 2024 کو وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے سائبر کرائم کی تحقیقات کا اختیار واپس لے لیا تھا اور سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم کردیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیش ایجنسی کے سربراہ کے لیے ایسا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرے گی جو کم سے کم 21 گریڈ کا افسر یا 63 برس سے کم عمر ہو۔ڈی جی کو صوبے کے آئی جی کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ ان کے ماتحت ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کام کریں گے۔
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد (سی ایم لنکس) بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی 70 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کر دی گئی۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 30 اکتوبر کو سماعت کرے گی، سی پی پی اے نے بتایا کہ ستمبر میں 12 ارب 11کروڑ 80لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی۔خیال رہے وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے اس پر دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی ہے۔اکتوبر سے اس زمرے میں آنے والے صارفین 9 سے 29 روپے فی یونٹ ادا کریں گے کیونکہ انہیں بلوں میں مزید ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین سے 9.39 روپے جبکہ 51 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 13.64 روپے فی یونٹ چارج لیا جائے گا۔ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلیے بجلی کا فی یونٹ 29 روپے 21 پیسے ہوگا۔