The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

نگراں حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید

Posted on

نگراں حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے ترجمان نے میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت اکتوبر 2023 میں چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ خیبر پختونخوا محمد ایاز خان نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی اُصولی فیصلہ نہیں ہوا۔ تاہم انہوں نے مزید واضح کیا کہ پچھلی صوبائی حکومت نے مالی سال 2023-24 کے لیے نیا بجٹ سائیکل شروع کرنے کے لیے دسمبر 2022 میں انٹیگریٹڈ بجٹ کال سرکلر2023-24 جاری کیا تھا۔ لیکن موجودہ حالات میں چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ اس لئے اگر صوبائی حکومت اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ لیگی تو مناسب وقت پر میڈیا کو ضرور مطلع کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73838