نو منتخب امیرِ جماعت اسلامی اپر چترال کی تقریب حلف برادری۔ سابق امیر مولانا جاوید حسین نے نو منتخب امیرِ اسد الرحمٰن سے حلف لیا
نو منتخب امیرِ جماعت اسلامی اپر چترال کی تقریب حلف برادری۔ سابق امیر مولانا جاوید حسین نے نو منتخب امیرِ اسد الرحمٰن سے حلف لیا
اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) نو منتخب امیرِ جماعت اسلامی اپر چترال اسد الرحمٰن کی حلف برادری کی تقریب بونی اپر چترال میں منعقد ہوا ۔جماعت کے اراکین کے علاوه سیاسی وا سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز مولانا بدر الدین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔مہمان خصوصی کے طورپر صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر سید شیر حسین موجود تھے جبکہ صدر مخفل اسد الرحمٰن تھے مولانا جاوید حسین نے نئے اراکین جماعت سے حلف لیا جو حال ہی میں جماعت اسلامی کی رکنیت حاصل کی تھی۔ اس موقع پر مولانا جاوید حسین نے نے خطاب فرماتے ہوئے اپر چترال ضلع بننے کے بعد درپیش مسائل اور ان سے نمٹنے کے لیےجدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے تمام حالات پر مفصل روشنی ڈالی اور دوران امارت اپر چترال میں تنظیمی اور دوسرے کارکردگی کے بارے گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ خدمت کا سفر یہاں سے ختم نہیں ہوتا بلکہ ایک اور جذبے کے ساتھ شروع ہوتی ہے خدمت کسی منصب یا عہدے سے وابستہ نہیں جماعت اسلامی کوئی سیاسی جماعت نہیں ایک ہمہ گیر تحریک ہے اس کے نزدیک کوئی بھی عہدہ خدمت سے عبارت ہے لہذا نو منتخب امیر کے شانہ بہ شانہ خدمت کی سفر کو جاری رکھا جائیگا۔انہوں نے جماعت کے اکابرین اور اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد نہ صرف دو بار ان پر اعتماد کیا بلکہ جماعت کی منشور کو گھر گھر پہنچانے میں ان کی بھر پور مدد کی ۔اس موقع پر موجود جماعتی اراکین کے علاوه دوسرے حاضرین نے سابق امیرِ جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین کی دن رات کی کی خدمات اور محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کی ۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید شیر حسین اور امجد علی موقع پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جاوید حسین کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کی ۔سید شیر حسین نے کہا کہ میں اس بات کا خود گواہ ہوں کہ اپر چترال میں جہاں بھی جس طرح مسلہ پیش ایا سیلاب کی صورت میں یا دوسرے قدرتی افات کی صورت میں سب سے پہلے جاوید حسین کو وہاں خدمت میں مصروف پایا اور نو منتخب امیرِ جماعت اسلامی سے بھی یہ ہی تواقع کی جاتی ہے کہ اس سلسلے کو جاری رکھ کر مزید فعال کردار ادا کرینگے انہوں نے اپر چترال کے مسائل کے سلسلے تمام سیاسی پارٹیز کے اتحاد اور اتفاق پر زور دیا۔اس موقع پر نوجوان سیاسی وا سماجی قیادت تورکھو روڈ تحریک کے فعال کردار عمیر خلیل الله نے بھی خطاب کیا اور جماعت کی پالیسی پر بات کی ۔اس کے بعد سابق امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین نے نو منتخب امیرِ اسد الرحمٰن سے حلف لیا۔حلف برادری کے بعد نو منتخب امیرِ جماعت اسلامی اسد الرحمٰن نے اراکین جماعت کا اپنے پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور جماعت اسلامی کے کردار پر تفصیلی بات کی اور سابق امیرِ جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین کی کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی واسیع تجربات سے ہمیشہ جماعت اسلامی اپر اور عوام کو فائدہ پہنچاتے رہینگے
انہوں نے کہا کہ جاوید حسین حسبِ سابق کردار نبھاتے رہینگے۔اپنی تجربات اور تعلقات سے نہ صرف جماعت بلکہ انسانیت کو فائدہ پہنچاتے رہینگے ۔اسدالرحمن نے مزید کہا کہ جماعت کسی بھی قسم کی تعصبات سے بالاتر ہو کر علاقے کی امن اور ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے تمام سیاسی پارٹیز اور دیگر تنظیمات کو اعتماد میں لیکر مثبت سوچ اور فکر کے ساتھ اگے بڑھنے کا خواہاں ہے۔تاکہ باہمی اتفاق و اتحاد سے علاقے کے تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر سکے ۔اس موقع پر متفقہ طور پر قرار داد بھی منظور کی گئی جس کے رو سے بونی بوزوند تورکھو روڈ میں کام کی سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا اور 20 تاریخ کے مجوزہ احتجاجی جلسہ میں بھر پور شرکت کرکے تورکھو تریچ یو سی کے عوام کی موقف کی بھر پور تائید کرنے کا فیصلہ کیا قرار داد میں کوراغ تا بونی مین روڈ کی خیستہ حالی پر بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ کوراغ تا ہیڈ کوارٹر بونی روڈ پر فی الفور کام شروع کیا جاکر امد و رفت کےلیے موزون بنایا جائے جو کہ ناقابل برداشت حد تک خراب ہے ۔ حلف برادری کی یہ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا


