The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

نوتعینات ڈپٹی کمشنر لوئیرچترال محمد عمران خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Posted on

نوتعینات ڈپٹی کمشنر لوئیرچترال محمد عمران خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نوتعینات ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان  نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انھوں نے افسران اور اہلکاروں سے تعارفی میٹنگ کی اور عوام کیلئے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایات دی ۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور اکبر خان ,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عبید اللہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ افسران نے ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو علاقے اور مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو آسان اور بہتر سہولیات فراہم کرنا سب کی اولین ذمہ داری ہے، افسران عوام کیلئے اپنے دروازے ہر وقت کھلے رکھیں ،عوام اور سائیلین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے، ,دفتروں ,اور تھانوں میں آنے والے سائلین کی داد رسی کی جائے، بزرگوں اور سائلین کو باعزت طریقے سے بٹھا کر ان کی بات سنتے ہوئے ان پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاۓ ، انھوں نے کہا کہ ہمارے آفس کے دروازے ہر عام و خاص کیلئے کھلے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے اداروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس سے قبل نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محمد عمران خان باقاعدہ چارج سنبھالنے کےلیے آفس پہنچے تو چترال سے ٹرانسفر ہونے والے سابق ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب , ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی اور سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ ۔ چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے کمانڈنٹ چترال لیویز / ڈپٹی کمشنر کو گارڈ آف انر پیش کی۔تعارف کے بعد نو تعینات ڈپٹی کمشنر نے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا شہریوں کے مسائل حل کرنا، تعلیم، روزگار، انفراسٹرکچر خاص کر روڈز (بین الاضلاع اور اندرون ضلع)،سیاحت کا فروغ، شہر وں کی صفائی ،صحت اور پولیو سے نجات ان کی اولین ترجیحات میں سے ہونگی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے اندر افسران کے دروازے سو فیصد عوام کے لئے کھلے ہونگے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہو گی ۔ تاکہ عوام کو محسوس ہو کہ انکے کام ہو رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ چترال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ مسائل کی نشاندہی کریں۔ تاکہ ہم ملکر ضلع چترال کو ایک ماڈل ضلع کا درجہ دے سکیں۔ اور چترال کے سافٹ امیج اور چترال کے کلچر کی تشہیر کی جا سکے۔

یادرہے کہ نوتعینات ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان (پی ایم ایس بی ایس ۱۸ ) اس سے قبل بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ آر پشاور تعینات تھے۔

chitraltimes dc chitral muhammad imran khan resume charge1

chitraltimes dc chitral muhammad imran khan resume charge ex dc chitraltimes dc chitral muhammad imran khan resume charge

chitraltimes dc chitral muhammad imran khan resume charge3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
82334