The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 20 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنراپر چترال کی کوششوں سے نادرا رجسٹریشن اتھارٹی چترال نے اپر چترال کے دور دراز علاقوں میں رجسٹریشن کے لئے موبائل ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنراپر چترال کی کوششوں سے نادرا رجسٹریشن اتھارٹی چترال نے اپر چترال کے دور دراز علاقوں میں رجسٹریشن کے لئے موبائل ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئےڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی خصوصی کوششوں سے نادرا رجسٹریشن اتھارٹی چترال نے اپر چترال کے دور دراز علاقوں میں رجسٹریشن کے لئے موبائل ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔موبائل سروس سے ہزاروں کی تعداد میں غریب لوگ مستفید ہونگے۔
مذید براں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی کوششوں اور نادرا حکام کے تعاون سے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم نے یارخون، چپاڑی،مستوج، تورکہو ، کھوت، اویر، لون اور ریچ کے علاقوں میں جاکر لوگوں کی رجسٹریشن کراچکے ہیں جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوئی ہے بلکہ لوگوں پر ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات کی مد میں خرچ ہونے والے رقم کی بچت ہوا ہے۔

موبائل رجسٹریشن ٹیم اج گاوں لون میں سروس سر انجام دے رہی ہے اس طرح کل یعنی 7 دسمبر کو لوگوں کی رجسٹریشن کے لئے گاوں ریشن کا رخ کریں گے۔ اور یہ سروس آئندہ بھی جاری رہیگا۔ مذکورہ موبائل سروس سے ووٹروں کی تعداد میں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

nadra mobile van

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82666