The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 22 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر پختونخوا زکوٰۃوعشرکونسل نے نادار بچیوں کی شادی کے لئے جہیز فنڈ اور غریب و نادار مریضوں کے علاج معالجے ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کو فنڈ جاری کرنیکے کی منظوری دیدی

Posted on

خیبر پختونخوا زکوٰۃوعشرکونسل نے نادار بچیوں کی شادی کے لئے جہیز فنڈ اور غریب و نادار مریضوں کے علاج معالجے ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کو فنڈ جاری کرنیکے کی منظوری دیدی

نادار بچیوں کی شادی کے لئے جہیز فنڈ   کی مد میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کو 40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی
غریب و نادار مریضوں کے علاج معالجے کے لئے صوبائی سطح کے بڑے ہسپتالوں کو ایک کروڑ 28 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا زکوٰۃوعشرکونسل کاپانچواں اجلاس چیئرمین زکوٰۃ و شور کونسل امتیاز خان کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس میں ممبران و محکمہ کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر زکواۃ وعشرکونسل کے چوتھے اجلاس کے ایجنڈے پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے. اجلاس میں دو ہزار نادار بچیوں کی شادی کے لئے جہیز فنڈ کی مد میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کو 40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی.

اسی طرح غریب و نادار مریضوں کے علاج معالجے کے لئے صوبائی سطح کے بڑے ہسپتالوں کو ایک کروڑ 28 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔کونسل نے512 زکوٰۃ پیڈ کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 13 کروڑ 13 لاکھ روپے جاری کرنے اور یکم جنوری 2025 سے ان ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی.
 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
97314