The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

انتقال پُرملال، چترال کے معروف شاعر وادیب ناجی خان ناجی انتقال کر گئے

انتقال پُرملال، چترال کے معروف شاعر وادیب ناجی خان ناجی انتقال کر گئے

چترال (نورآفضل ) چترال کے معروف شاعر وادیب اور کھوار زبان میں پہلا لغت دان ناجی خان ناجی پیر کے روز سہ پہر طویل علالت کے بعد اپنے گاؤں شوتخار تورکھو اپر چترال میں 90سال کے عمرمیں انتقال کرگئے۔ ان کا نماز جنازہ منگل کے روز دن 2بجے آبائی گاؤں میں اداکی جائیگی ۔
وہ تنظیم اساتذہ کے سینئر رہنما نور الہادی ناجی، عبدالہادی، حافظ سراج نبی اورشاہد فاروق کے والد بزرگوار تھے۔ ان کی وفات کی خبر چترال میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ادبی حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔
chitraltimes naji khan naji poet writer
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74213