لوئر چترال؛ میٹرک امتحانات، نقل کی روک تھام کیلئے پاکٹ گائیڈ کی خریدو فروخت پر پابندی عائد
لوئر چترال؛ میٹرک امتحانات، نقل کی روک تھام کیلئے پاکٹ گائیڈ کی خریدو فروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محسن اقبال نے میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے پاکٹ گائیڈ ودیگرمواد کی خرید وفروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے،ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر پاکٹ گائیڈ ودیگر نقل میں مددگار مواد فروخت کرنیوالے سٹیشنری کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، اور ساتھ امتحانی ہالوں کے قریب فوٹو اسٹیٹ مشینیں بھی امتحان کے دوران بند ہونگی، اور ساتھ اسسٹنٹ کمشنرز کو امتحانی ہالوں میں ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں، امتحانی ہالوں کے قریب عام افراد کے کھڑے ہونے اور جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، تمام سرکاری اور پرائیویٹ امتحانی ہالوں میں ذومنگ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائیں گےتاکہ نقل کی روک تھام موثر طریقے کی جاسکے۔ لوئیر چترال میں دفعہ 144 تین مہینے کے لئے نافذ العمل رہیگا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل لائی جاۓ گی۔
