Chitral Times

میرے حوالے سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں من گھڑت ہیں۔ سید مولوی الدین شاہ

اپرچترال(نمائندہ چترال ٹائمز)متحدہ عوامی تحریک مستوج کے صدرسیدمولائی دین شاہ نے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبرکی تردیدکرتے ہوئے اسے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے ۔ جمعرات کے روز جاری شدہ ایک خباری بیان میں انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کے اپرچترال کے دورے کے دوران اپنے گاوں میں منعقدہ ایک جلسہ میں صرف وزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکیاتھاکہ انہوں نے چترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں وزیرزادہ ، سینٹ میں فلک نازکو ممبرنامزد کرکے اور اپرچترال کوضلعے کادرجہ دیے کرہم پربڑااحسان کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ علاقے میں سیاسی وسماجی اثرورسوخ کے حامل ہیں اور کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت سے پہلے اپنے رشتہ داروں،علاقے کے بزروگوں اوربرادری سے مشاوارت کے بعدفیصلہ کریں گے ۔ اپنے تردیدی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اپنی نظریاتی و فکری ہم آہنگی کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے تاہم اس وقت ا پنے مہمانوں کوخوش آمدیدکرتے ہوئے صرف تعاون کااظہارکیاتھا جسے غلط معنی پہناکربعض لوگوں نے سوشل میڈیامیں غلط بیانی کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53622

میرے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے – بشیراحمد نومنتخب صدرتجاریونین

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)نومنتخب صدر تجار یونین بشیر احمد نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میرے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے جو عہدے تھے وہ ختم ہوچکے ہیں اور نئے کابینہ میں میرا کوئی عہدہ نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آج کل میرے مخالفین میرے خلاف سوشل میڈیا میں غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔اُنہوں نے وضاحت کی کہ پی پی پی کے نئے کابینہ کے اعلامیے میں میرا نام غلطی سے نائب صدر کے طورپر لیا گیا ہے جو کہ تجار انتخابات کے بعد کا اعلامیہ تھا۔جس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مخالفین نے ووٹ میں حصہ نہ لے کر اپنا وقت ضائع کیا اب کچھ نہیں ہوسکتا۔میں تجار یونین کے خدمت کے لئے بھاری ووٹوں سے منتخب ہوچکا ہوں مخالفین کام میں رکاوٹ نہ بنیں اور بازار میں انتشار پھیلانے سے باز رہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی ملکر تجار برادری کی بہتری کے لئے کام کرنے کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔ مگر بازار میں انتشار پھلانے والوں کو مزیدبرداشت نہیں کیاجائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ سابق تجار یونین کے چند افراد جن کی فیس بک ائی ڈی بھی فیک ہیں تجار یونین میں غلط فہمی پیدا کرنے کے درپے ہیں جن کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے سے رابطہ کیا جارہا ہے جلد ان کی شناخت ظاہر ہوجائیگی اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اُنہوں نے کہا کہ تجار برادری کی خدمت کے لئے میں اور میرا کابینہ میدان میں آیا ہے تجار اپنے مسائل سے مجھے اگاہ کرتے رہے اور افواہوں پر کان نہ دھرے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52948