The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 11 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کھوت تورکہو کی معروف شخصیت چیئرمین میرگلزار مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

کھوت تورکہو کی معروف شخصیت چیئرمین میرگلزار مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

کھوت ( ذاکرمحمد زخمی ) شقلشٹ ویلفیر سوسائٹی کھوت کے زیر اہتمام کھوت اپر چترال میں مرحوم چیرمین الحاج میر گلزار خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ مرحوم میر گلزار خان سے عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے کثیر تعداد میں تورکہو اور تورکہو سے باہر شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی۔


اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این چترال شہزادہ افتخار الدین تھے جبکہ پروگرام کی صدارت سابق ناظم یوسی کھوت شیر عزیز بیگ نے کی اور پروگرام میں بطور گیسٹ اف انر مرحوم کے فرزند ارجمند سابق وی سی ناظم میر نظام الدین نے شرکت کی۔

پروگرام کے باقاعدہ آغاز سے پہلے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی کی گئ۔ مرحوم کے سیاسی، سماجی اور علاقائی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔ استاد حیدر علی خان، ہیڈ ماسٹر غلام اکبر اور استاد ظہیر اللہ نے مقالے کی صورت میں مرحوم کے زندگی اور سماجی و سیاسی خدمات پر روشنی ڈالے جبکہ شعرا کرام نے مرحوم لیڈر سے اپنی عقیدت کا اظہار کئے۔

مختلف علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات نے زبردست انداز میں مرحوم چیرمین کے پرخلوص خدمات کو سراہا۔ان میں سابق ناظم یوسی شاگرام قیوم بیگ ، صفت زرین ،سفیر اللہ واشچ، حسین زرین چارویلو رائین، پرنس سلطان الملک بونی، سابق ناظمین کھوت شیر محمد خان، شیر مراد، عبدل حامد، میر نظام الدین کے علاوہ شیر فراز اور عبدالجاوید خان نے بھی مرحوم کے گرنقدار خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالے۔


پروگرام کی نظامت کے فرائض قاری نجم الدین نے سرانجام دی۔ مقررین نے اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام کے انعقاد پر شقلشٹ ویلفیر سوسائٹی کے منتظمین کے کاوشوں کو بھی سراہا اور مرحوم کے افکار کو آگے لے جانے کی ترعیب بھی دی۔ اخر میں پروگرام کے مہمان خصوصی شہزادہ افتخار الدین نے اپنے دیرینہ ساتھی کے بچھڑنے پر دکھ درد کا اظہار کیا اور اپنے ذاتی تعلق کی بنیاد پرمرحوم کے ناقابل فراموش واقعات بیان کئے اور نوجوانوں کو ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر علاقے کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
صدر محفل شیر عزیز بیگ نے اپنے صدارتی خطاب میں مرحوم کے رحلت کو ایک بڑا خلا قرار دیا اور ان کی دوراندیشی، مفاہمت اور علاقے کی ترقی کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔ پروگرام قاضی غلام اللہ کے دعائیہ کلمات سے اختیام کو پہنچا۔

chitraltimes taziati refrence chairman mir gulzar khot prince iftikhar
chitraltimes taziati refrence chairman mir gulzar khot4
chitraltimes taziati refrence chairman mir gulzar khot
chitraltimes taziati refrence chairman mir gulzar khot1
chitraltimes taziati refrence chairman mir gulzar khot3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
51624

انتقال پرملال، کھوت کی دو معروف شخصیات چیئرمین حاجی میرگلزاراورحاجی حبیب اللہ سپردخاک

انتقال پرملال،کھوت کی دو معروف شخصیات چیئرمین حاجی میرگلزاراورحاجی حبیب اللہ انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق ممبر ضلع کونسل چترال میر گلزار مختصر علالت کے بعد ہفتے کی شب انتقالِ کرگئے۔ وہ 1979ء اور 1983ء میں کھوت سے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر منتخب ہوئے تھے اور شہزادہ محی الدین کے قربی ساتھوں میں شامل تھے۔ ان کی جسد خاکی کو ہفتے کے روز پشاور سے کھوت لاکر سپرد خاک کیا گیا۔ وہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے میر کمال الدین ودیگرکے والد محترم تھے. دیگر سوگواروں میں حید امام میر نظام الدین ۔ میر شجاع الدین شامل ہیں ۔۔حاجی میرگلزا ر ایک ملنسار ، مہمان نوازاور ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی رحلت سے چترال بالعمول اور کھوت کے عوام بالخصوص ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ شاید اس کا خلا کوئی پر کرسکے۔

انتقال پرملال۔ رحیم اللہ ایڈوکیٹ کے والد محترم انتقال کرگئے۔


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال کے معروف قانون دان و سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اور انصاف لائرز فورم کے صوبائی راہنما رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ کے والد اور چترال کے معروف ٹھیکہ دار اکبر خان کے چچا صوبیدار ریٹائرڈ حاجی حبیب اللہ جمعتہ المبارک کی شب اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کو آبائی گاوں کھوت تورکھو میں سپرد خاک کیاگیا۔ مرحوم کا تعلق چترال کے ایک معزز خاندان سے تھااورچترال کی تاریخ میں تحصیل تورکہو سے چترال سکاوٹس میں دوسرے شخصیت تھے جسے صوبیدار ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ آپ چترال سکاوٹس میں بطور جونئر کمیشنڈ افیسر خدمات انجام دیکر1971میں بحیثیت صوبیدار ریٹائر ہوئے تھے ۔آپ صوم وصلو تہ کے پابند انتھائی نیک اور باخبر شخصیت تھے۔

chitraltimes Haji habibullah khot
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
51003