The Voice of Chitral since 2004
Monday, 21 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مہنگائی کی شرح کم ہوگئی ہے، نومبرمیں مہنگائی کی شرح 78ماہ کی کم ترین 4.9فیصد کی سطح پرآچکی ہے، وزیرخزانہ

Posted on

مہنگائی کی شرح کم ہوگئی ہے، نومبرمیں مہنگائی کی شرح 78ماہ کی کم ترین 4.9فیصد کی سطح پرآچکی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے بعد اب جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکیاگیاہے، کاروباراورسرمایہ کاری کے حوالہ سے نجی شعبہ کوملک کی قیادت کرنی ہے، مورگیج فنانسنگ کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی اورفورتھ کلوڑر ضروری ہے۔بدھ کویہاں پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی(پی ایم آر سی) کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی استحکام سے اب جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکیاگیاہے،گزشتہ 14ماہ کے دوران حکومت نے معاشی محاذ پرمثبت پیش رفت کی ہے،حسابات جاریہ کے کھاتوں اورمالی خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے،حسابات جاریہ کے کھاتے گزشتہ کئی ماہ سے فاضل جارہے ہیں،ملکی کرنسی مستحکم ہے، زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہاہے،امپورٹ کوردوہفتوں سے بڑھ کرڈھائی ماہ کاہوچکاہے،اس سال کے اختتام تک ہمارے پاس تین ماہ کی درآمدات کیلئے زرمبادلہ دستیاب ہوگا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ مہنگائی کی شرح کم ہوگئی ہے، نومبرمیں مہنگائی کی شرح 78ماہ کی کم ترین 4.9فیصد کی سطح پرآچکی ہے،کائبور13فیصدکے قریب ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہورہی ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

شرح سود میں کمی سے صنعتوں اورکم لاگت والے گھروں کی تعمیرکے شعبہ کوبھی فائدہ پہنچے گا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ صرف پالیسی فریم ورک کے حوالہ سے کام کیا جائے اورکاروبارمیں مداخلت کوکم سے کم کیاجاسکے،حکومت سبسڈی اور دیگر سہولیات ضروردیں گی تاہم مداخلت بہت کم ہوگی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کاروباراورسرمایہ کاری کے حوالہ سے نجی شعبہ کوملک کی قیادت کرنی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی نے اچھی کارگردگی کامظاہرہ کیاہے جس کی عکاسی اعدادوشمارسے بھی ہورہی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ہاؤسنگ کا آبادی اور ا?ب ہوا میں تبدیلیوں جیسے دو اہم مسائل کا براہ راست تعلق ہے،ان مسائل کے حل کیلئے ہم انتظارنہیں کرسکتے، پاکستان کی آبادی 2.5فیصدکی شرح سے بڑھ رہی ہے، چائلڈ سٹنٹنگ اوردیگرمسائل کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ کاشعبہ بھی بڑھتی ہوئی آبادی سے منسلک ہے،آب و ہوا میں تبدیلیاں دوسرا بڑا مسئلہ ہے، 2022کے سیلاب سے پاکستان بری طرح متاثرہوا اوریہ تباہی اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ہمیں موسمیاتی لحاظ سے موزوں ہاؤسنگ کی طرف جاناہوگا، مورگیج فنانسنگ کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی اورفورتھ کلوڑر ضروری ہے، ان مسائل کے حل کیلئے سٹیٹ بینک سمیت تمام شراکت داروں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ مورگیج فنانس کیلئے بعض مائیکروفنانس بینک کام کررہے ہیں اوردیگربینک بھی سامنے آرہے ہیں، اس حوالہ سے ہم ترغیبات دیں گے تاہم ماضی کی غلطیوں کونہیں دہرایاجائے گا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے حوالہ سے حکومت اپناکرداراداکرے گی لیکن اس میں نجی شعبہ کاکرداراہمیت کاحامل ہوگا۔

جلاؤ گھیراؤ کے ملزمان کو تاخیر سے پیش کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے تاخیر سے پیش کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے 3 روز سے روزانہ 11 بجے سے رات 1 بجے تک ملزمان پیشی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سہ پہر 4 بجے کے بعد کسی ملزم کا جسمانی یا جوڈیشل ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔ عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وضاحت کریں عدالتی حکم کے باجود ملزمان کو کیوں تاخیر سے پیش کیا جا رہا ہے۔ کل عدالت میں پیش ہو کر شوکاز نوٹس کا جواب دیا جائے۔

24 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار 114 ملزمان کو ریمانڈ کے لیے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ڈی چوک پر احتجاج میں گرفتار 17 ملزمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پولیس کا موقف تھا کہ ملزمان سے برآمدگی کی مزید گرفتاری کرنی ہے۔ اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈی چوک سے گرفتار 17 مظاہرین کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ڈی چوک میں احتجاج کے معاملے پر گرفتار 2 خواتین سمیت ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ کوہسار پولیس نے 2 خواتین کے جسمانی ریمانڈ جبکہ مرد ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے دونوں خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 12 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
96301