The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے سیاسی سرگرمیاں کالاش ویلی سے شروع کردیا، جنرل الیکشن میں صوبائی سیٹ کیلئے ووٹ کا مطالبہ

Posted on

مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے سیاسی سرگرمیاں کالاش ویلی سے شروع کردیا، جنرل الیکشن میں صوبائی سیٹ کیلئے ووٹ کا مطالبہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے باقاعدہ طورپر اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغازکر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدپہلی مرتبہ شیخاندہ بمبوریت کے عمائدین اور سیاسی شخصیات کی دعوت پر ایک بڑی شمولیتی تقریب ان کی زیر صدارت گذشتہ روز انجام پائی ۔ جس میں چیرمین ویلج کونسل بمبوریت خلیل الرحمن سمیت بہت بڑی تعداد میں افراد نے پاکستان انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نےکہا ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی کو ترجیح دیتی ہے ۔ اور لوگوں کو مشکلات سے نکالنا اس کے بنیادی منشور میں شامل ہے۔ اور میں نے تحریک انصاف کا یہ جذبہ دیکھ کر چترال کے عوام کی خدمت کا عزم لئے عملی طورپر سیاست میں قدم رکھاہے۔ اگر اگلے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ۔ تو اسمبلی میں چترالی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے زوردار آواز اٹھاوں گا ۔ اور یہ مسائل حل کرکے رہوں گا ۔ اس لئے عوام ان مسائل کے حل کی راہ ہموار کرنے کیلئے میرے ہاتھ ووٹ سےمضبوط کریں۔

قبل ازین چیرمین ویلج کونسل بمبوریت خلیل الرحمن و علاقےکے عمائدین نے اپنے خطاب میں مہتر چترال کی شیخاندہ بمبوریت آمد پر ان کا شکریہ اداکیا ۔ اور کہا ۔ کہ بمبوریت جغرافیائی اور ثقافتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل وادی ہے ۔ اوریہاں کے لوگ پشت درپشت ان وادیوں کے محافظ ہیں ۔ لیکن افسوس کامقام ہے۔ کہ یہ علاقہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک نظر انداز ہوتا آرہا ہے۔ تعلیم و صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں ۔ آمدورفت کیلئے سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں ۔ اور نوجوان روزگارسے محروم ہیں ۔ اس لئے صحت و تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو پولیس ، لیویز فورس وغیرہ اداروں میں بھرتی کیا جائے ۔ تاکہ علاقے میں پائی جانے والی محرومی دور ہو سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شیخ براداری اور نورستانیوں کے آپس میں قریبی رشتے داریاں ہیں ۔ اس لئے یہاں کے لوگوں کو راہداری سسٹم کے تحت آنےجانے کی سہولت دی جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ شیخاندہ بمبوریت ، رمبور اور شیخاندہ گبورکے طلبہ کیلئے چترال شہر میں ایک ہاسٹل کا انتظام کیا جائے ۔ تاکہ ان پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کا موقع مل سکے ۔ مہتر چترال نے یقین دلایا ۔ کہ ان مسائل کے حل کیلئے وہ بھر پور طور طریقے کردار ادا کریں گے ۔

chitraltimes mahter chitral fatah ul mulk ali nasir joined pti5 chitraltimes mahter chitral fatah ul mulk ali nasir joined pti kalash visit chitraltimes mahter chitral fatah ul mulk ali nasir joined pti3 chitraltimes mahter chitral fatah ul mulk ali nasir joined pti

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66084

 مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر اور سوات  کی اہم سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت

Posted on

 مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر اور سوات  کی اہم سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سوات کی اہم سیاسی شخصت نصراللہ خان ناصر نے ہفتے کے روز بنی گالہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں اور عزیز و اقارب سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر پارٹی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر چترال کی اہم شخصیت اور چترال کے رسمی مہتر پرنس فاتح الملک علی ناصر نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان نے پارٹی میں شامل ہونے والے ان سیاسی شخصیات کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی مفلر پہنائے۔ نصراللہ خان ناصر گزشتہ بارہ سالوں سے قومی وطن پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے جبکہ پرنس فتح الملک علی ناصر گزشتہ پانج سالوں سے جمیعت علمائے اسلام کے ساتھ وابستہ تھے۔ دونوں شخصیات نے پارٹی چئیرمین عمران خان کی پالیسیوں اور وزیر اعلی محمود خان کے اقدامات پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کاز لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

chitraltimes pti chairman chairing party joining meeting in banigala swat

chitraltimes pti chairman chairing party joining meeting in banigala mahtar e chitral and pti leadership chitraltimes pti chairman chairing party joining meeting in banigala

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
64381