ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نے مویشیوں کی دوسرے اضلاع منتقلی پر مکمل پابندی عائد کردی
ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نے مویشیوں کی دوسرے اضلاع منتقلی پر مکمل پابندی عائد کردی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے ضلع میں امنِ عامہ کے قیام اور رمضان المبارک کے دوران گوشت کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے مویشیوں کی ضلع سے باہر منتقلی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔جمعہ کے روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، رمضان المبارک میں مقامی منڈیوں میں مویشیوں اور گوشت کی ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی سطح پر گائے، بیل، بکرے، بھیڑ اور یاک کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے تاکہ شہریوں کو رمضان کے دوران کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
