The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 30 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 اپر چترال:  موڑکھو وریجون میں ڈپٹی کمشنراپرچترال کے زیراہتمام کھلی کچہری، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے

Posted on

 اپر چترال:  موڑکھو وریجون میں ڈپٹی کمشنراپرچترال کے زیراہتمام کھلی کچہری، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے

اپر چترال( جمشیداحمد) ضلعی انتظامیہ ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی زیر اہتمام وریجون موڑکھو میں جمعرات کے روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کل کچہری میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل , ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال حمید اللہ, اسسٹنٹ کمشنر تورکھو موڑکھو عزرا بی بی , ایس ڈی پی او موڑکھو تورکھو مولائی شاہ, ٹی ایم او تورکھو موڑکھو شفیق احمد , ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر( میل) مفتاح الدین, ایس ڈی ای او سی این ڈبلیو ,رزیڈنٹ انجینیر پیڈو اپر چترال میں موجود تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں معتبرات علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد کھلی کچہری میں شرکت کی موقع پر عوام نے علاقہ موڑکھوکے مسائل کے انبار لگادیے جن میں گاون پسون سے لیکر ہیڈکواٹر وریجون تک سڑک کی پختہ گی اور کشادگی کے کام کو شروغ کرنا, گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول دراسن کی کلاس روم کے عمارتوں میں تعمیری کام شروغ کرنا, ہائی سیکنڈری سکول (زنانہ) وریجون میں سیکنڈری کلاسز ٹیچرز کی کمی ار ایچ سی ہسپتال دراسن میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس اسٹاف کی کمی ہسپتال میں ایکسرے ٹیکنیشن کا نہ ہونا, وریجون دراسن پائپ لائن کی مرمت ,موڑکھو کے نام سرکاری اور انتظامی دفترات کو وریجون میں فعال کرنا اسسٹنٹ کمشنر تورکھو موڑکھو, تحصیلدار تحصیل موڑکھو اور تمام اسٹاف کو وریجون میں رہ کر انتظامی امور سرانجام دینا اور دفترات کے لیے فارنیچر کمپیوٹرو دیگر سامان فراہم کرنا وریجون میں ریسکیو 1122 فعال اور ہروقت ہوشیار رہنا اور چرون زونگرام روڈ کی تعمیر میں فنڈ کی انکواری و دیگر شامل تھے ۔

ان ضروری مسائل حل کرنے کےلیے متعلقہ محکموں کے سربراہاں سے سوالات پوچھی گئی

اخر میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل نے کچہری سے خطاب کرتے ہوئے بغض حل طلب مسائل موقع پر حل کرنے کی حکم صادر فرمائیں اور بعض مسائل کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے زریعے حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کی۔

اخرمیں ڈی پی او اپر چترال اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپر چترال میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے مشکوہ افراد کی نشاندہی کرنے کے سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre mulkhow 1

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre mulkhow 2

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre mulkhow 4

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre mulkhow 5

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre mulkhow 6

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre mulkhow 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
110446