Chitral Times

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کے تحت مون سون شجرکاری مہم 2023 کا اجراء کر دیا

Posted on

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کے تحت مون سون شجرکاری مہم 2023 کا اجراء کر دیا

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کے تحت مون سون شجرکاری مہم 2023 کا اجراء کر دیا ہے۔نگران وزیر اعلی نے بدھ کے روز وزیراعلی ہاوئس پشاور کے لان میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ اجرائکیا۔نگران صوبائی وزیر برائے جنگلات بخت نواز خان، نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور محکمہ جنگلات کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہم کے تحت صوبہ بھر میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبے میں شجر کاری اور جنگلات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 10 بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت صوبے میں جنگلات کے مجموعی رقبے میں 6.3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جنگلات کے تحفظ اور فروغ میں محکمہ جنگلات کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کی بقا کے لئے جنگلات کی اہمیت اور ضرورت سے انکار ممکن نہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جنگلات کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ اعظم خان کا کہنا تھا کہ پہلے سے موجود جنگلات کا تحفظ اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ امر خوش آئند ہے کہ محکمہ جنگلات اس مقصد کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اعظم خان نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے، شہری اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں، تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب ماحول دے سکیں۔

chitraltimes caretaker cm inagurated moonson plantation 2 chitraltimes caretaker cm inagurated moonson plantation

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77715

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے  مون سون شجرکاری مہم کا باضابطہ اجرا کر دیا

Posted on

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے  مون سون شجرکاری مہم2022 کا باضابطہ اجرا کر دیا

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر کے روز مون سون شجرکاری مہم2022 کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے مہم کے تحت صوبہ بھر میںتین کروڑ 75 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزراءاشتیاق ارمڑ ، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور فیصل امین گنڈا پور کے علاوہ سیکرٹری جنگلات و ماحولیات عابد مجید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کو مون سون مہم کے تحت شجرکاری سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مہم کے تحت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر تین کروڑ 75 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ مزید بتایاگیا کہ مہم کے دوران سنٹرل ساوتھ ریجن I بشمول ضم اضلاع میں ایک کروڑ 96 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ ناردرن فارسٹ ریجن II میں 89 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ اسی طرح ملاکنڈ فارسٹ ریجن III میں 90 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔یہ پودے محکمہ جنگلات ، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں ، سرکاری محکموں اور دیگر سرکاری اور نجی اداروں کی مدد سے لگائے جائیں گے ۔

 

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ رواں سال موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت آٹھ کروڑ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں اور ان پودوںکے تحفظ کو بھییقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ درخت اور نباتات روئے زمین پر قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں اور ان کا تحفظ اور فروغ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبے میں جنگلات کا تحفظ اور شجرکاری کا فروغ شروع دن سے ہی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل رہا ہے ۔ بڑھتی ہوئی آبادی او ر ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے جنگلات کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے پید ا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھانے کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت صوبے میں ایک ارب پودے لگانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں قومی سطح پر ٹین بلین ٹری منصوبہ شروع کیا گیا جس کے تحت خیبرپختونخوا میں مزید ایک ارب پودے لگانے کا ہدف پورا ہونے والا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ یہ وہ منصوبہ ہے جسے نہ صرف قومی سطح پر سراہا گیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خو ب پذیرائی ملی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس سلسلے میں حکومت کی کوشش کارآمد ثابت ہو ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہری علاقوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس مقصد کیلئے محکمہ جنگلات اور شہری ترقیاتی ادارے مل کر لائحہ عمل تیار کریں ۔
<><><><><><><>

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پیر کے روز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بورڈ اجلاس، ،

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پیر کے روز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بورڈ اجلاس منعقد ہوا جس میں نیو پشاور ویلی کے زمین مالکان کو لینڈ شیئرنگ فارمولہ کے تحت Intemation letters رواں ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ صوبائی وزراءتیمور سلیم جھگڑا ، فیصل امین گنڈا پور اور اشتیاق ارمڑ کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری جنگلات و ماحولیات عابد مجید ، ڈی جی پی ڈی اے اور بورڈ کے دیگراراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آکشن ریگولیشنز 2021 میں ضروری ترامیم کرنے کیلئے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس سلسلے میں حتمی تجاویز بورڈ کی منظوری کیلئے پیش کرے گی ۔ اجلاس میں نیو پشاور ویلی کیلئے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت نیو پشاور ویلی کے لینڈ ریکارڈ سے متعلق جملہ اُمور کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔ اجلاس میں فوت شدہ ملازمین کوٹہ کے تحت پی ڈی اے کے باقی ماندہ 22 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نیو پشاور ویلی کی رابطہ سڑک کی تعمیر پر پیشرفت کو تیز کیا جائے جبکہ ریگی ماڈل ٹاﺅن کے زون I ، زونII اور زونV کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں۔

chitraltimes cm chairing peshawar development authority meeting

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64684

محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کےتحت 3کروڑ75 لاکھ سے زائد پودے مون سون شجرکاری مہم کے دوران صوبہ بھر میں لگانے کے انتظامات مکمل۔ترجمان

محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کےتحت 3کروڑ75 لاکھ سے زائد پودے مون سون شجرکاری مہم کے دوران صوبہ بھر میں لگانے کے انتظامات مکمل۔ترجمان

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ ) محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات، خیبر پختونخوا کے تحت مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ مون سون شجرکاری مہم کے تحت صوبہ بھر میں 3 کروڑ، 75 لاکھ، 64 ہزار پودے لگائے جائینگے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔مون سون شجرکاری مہم کے لئے 116 مختلف اقسام کے پودوں کا انتخاب کیا گیا ہے جسے صوبے کے جغرافیائی، آب و ہوا اور مٹی کی مناسبت سے لگانے کے انتظامات کر لئیے گئے ہیں ۔

ترجمان، محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات، خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے پاس اس وقت سرکاری اور نجی نرسریوں میں 11 کروڑ 39 لاکھ سے زائد پودے تیار ہیں۔ خیبر پختونخوا کے جنگلاتی احاطے کو تین بڑے سرکل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سینٹرل جنوبی ریجن ون جس میں جنوبی اضلاع سمیت نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع شامل ہیں میں ایک کروڑ 96 لاکھ پودے لگائے جائینگے، جبکہ شمالی فارسٹ ریجن 2 ایبٹ آباد جس میں ہزارہ ڈویژن کے اضلاع شامل ہیں میں مون سون شجرکاری کے تحت9 8 لاکھ 27 ہزار سے زائد پودے لگائے جا ئینگے۔ اسی طرح ملاکنڈ فارسٹ ریجن 3 سوات جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع شامل ہیں میں شجرکاری مہم کے تحت 90 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا پروگرام ہے۔

محکمہ جنگلات، خیبر پختونخوا نے مون سون شجرکاری مہم کو 6 بڑے ادارہ جاتی گروپس (سرکاری محکموں) کے ذریعے لگانے کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں مختلف سرکاری اداروں کے تحت مجموعی طور پر 2کروڑ 68 ہزار پودے جس میں ریجن ون میں ایک 31 لاکھ پودے، ریجن 2 میں 41 لاکھ 43 ہزار پودے جبکہ ریجن 3 میں 34 لاکھ 39 ہزار سے زائد پودے لگائے جائینگے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق صوبہ بھر میں وسیع پیمانے پر شہری و غیر شہری علاقوں میں 8 لاکھ 95 ہزار پودے لگائے جائینگے جبکہ فارم فارسٹری پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 89 لاکھ 46 ہزار پودے لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اسی طرح دیہی ترقیاتی تنظیموں کے تحت خیبر پختونخوا میں 22 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائینگے۔ اسی طرح دفاعی افواج کے تحت بھی شجرکاری مہم کا پروگرام ڈیزائن کیا گیا ہے اور صوبہ بھر میں 38لاکھ 79 ہزار پودے لگائے جائینگے۔مزید برآں صوبے کے تعلیمی اداروں کے تحت بھی مون سون شجرکاری میں شمولیت کا موقع دیا گیا ہے اور صوبہ بھر 9 لاکھ 48 ہزار پودے لگانے کا ہدف دیاگیا ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63456

مون سون شجرکاری مہم کےدوران صوبے میں چار کروڑانیس لاکھ پودے لگانے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ

مون سون شجرکاری مہم


پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت مون سون شجرکاری مہم برائے سال 2021 کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا ، جس میں اس مہم کو ایک کامیاب مہم بنانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے مختلف امور پر غور وخوص کے بعد متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ اس سلسلے میں صوبائی سطح پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ، جو متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے علاوہ مہم پر عملدرآمد کے لئے شیڈول اور پلان بھی تیار کرے گی ۔ اجلاس میں پلان پر عملدرآمد کے لئے اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔


چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، ڈویژنل کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو شجرکاری مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ صوبے میں اس مہم کے دوران چار کروڑ انیس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے اوراس مقصد کے لئے صوبے کو تین ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہےجن میں ضم اضلاع بھی شامل ہیں۔ریجن ون میں25 ملین سے زائد پودے لگائے جائیں گے ، ریجن ٹو میں 10 ملین سے زائد جبکہ ریجن تھری میں 4.811 ملین پودے لگائے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ مہم کے دوران دیہی اور پہاڑی علاقوں کے علاوہ شہری علاقوں میں بھی شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات ہر ضلع کے لئے شجرکاری کے ہدف اور پودوں کی اقسام کا تعین کرے گا۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ضلع کے لئے شجرکاری پلان پرعملدرآمد کو یقینی بنائے گااور محکموں کے درمیان روابط قائم کرنے کے ساتھ ساتھ شجرکاری کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے افرادی قوت، مشینری اور مالی وسائل کا موثر استعمال یقینی بنائے گا۔


وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی شجرکاری مہم کو ہر لحاظ سے ایک تاریخی اور مثالی مہم بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں اور شراکت داروں کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لئے رضاکاروں، کمیونٹی اور عوام کی بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جائے، مہم کے دوران ضم شدہ اضلاع میں تمام دریاوں ، اہم شاہراہوں اور موٹر ویز کے کناروں پر پودے لگائے جائےں جبکہ محکمہ آبپاشی نہروں کے کناروں پر بھی شجرکاری کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوں کی حفاظت کا خصوصی انتظام کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ تحصیل میونسپل آفسران اپنی اپنی حدود میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مہم کے اختتام پر تمام متعلقہ محکمے اور ادارے لگائے گئے پودوں کے بارے میں سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈگرین پاکستان کے وژن کی تکمیل میںاپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

مون سون شجرکاری مہم


Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
50060