The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

موڑکھو تورکھو تحصیل چیئرمین شپ کیلئے جماعت اسلامی نے مولانا جاوید حسین کو امیدوار نامزد کردیا

موڑکھو تورکھو تحصیل چیئرمین شپ کیلئے جماعت اسلامی نے مولانا جاوید حسین کو امیدوار نامزد کردیا

اپر چترال (جمشیداحمد)خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں اور گہما گہمی شروغ ہو چکی ہیں مختلف پارٹیوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کرنے اور پارٹی ٹکٹ دینے کی مشاورت جاری ہے۔اس سلسلے میں اپر چترال تحصیل موڑکھو تورکھو چیرمین نشست کے لیے جماعت اسلامی نے اپنے امیدوار امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید کو پارٹی ٹکٹ دیکر امیدوار نامزد کیا ہے اس حوالے سے مولانا جاوید حسین نے اج لاہور سے ٹیلیفونک میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ سنیٹر مشتاق احمد نے صوباٸی بورڈ اور ضلعی تنظموں سے مشاورت کے بعد موڑکھو تورکھو تحصیل چیرمین کی نشست کے لیے نامزد کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس دفعہ موڑکھو اور تورکھو دو تحصیلوں کو ملاکر ایک حلقہ بنایا گیا ہے اس نشست کے لیے مختلف پارٹیوں کے امیدوار مقابلے کے لیے سامنے اٸین گے لیکن میں پارٹی جماعت اسلامی اور دونوں علاقوں کی عوام کی اعتماد اور انسانیت کی خدمت کے خدمت کی جزبے کو سامنے رکھتے ہوۓ الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں مجھے امید ہے عوام مجھے ووٹ دیں گے اور ایک مرتبہ پھر خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں گے یاد رہے اس سے پہلے بھی مولانا جاوید حسین موڑکہو سے ممبر ضلع کونسل چترال رہ چکا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57676