چترال کی معروف مزاحیہ فنکار اور ہردلعزیز شخصیت منورشاہ رنگین انتقال کرگئے، چترال زرگراندہ میں سپرد خاک
چترال کی معروف مزاحیہ فنکار اور ہردلعزیز شخصیت منورشاہ رنگین انتقال کرگئے، چترال زرگراندہ میں سپرد خاک
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف مزاحیہ فنکار اور ہردلعزیز شخصیت منور شاہ رنگین گزشتہ شب انتقال کرگئے ، وہ گزشتہ چند مہینوں سے سرطان کی موذی مرض میں مبتلاہونے کے باعث زیر علاج تھے، کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں علاج کے بعد عید سے پہلے گھر لوٹ آئے تھے، گزشتہ دن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال داخل کردیا گیا جہاں رات تقریبا دو بجے انتقال کرگئے ، انھیں آج ہفتے کے روز شاہی مسجد چترال میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد زرگراندہ میں سپرد خا ک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد نے شرکت کی۔
منور شاہ رنگین گزشتہ سال عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی، ان کے ہم نشینوں کے مطابق عمرے سے واپسی کے بعد انھوں نے توبہ وتائب ہوکر تبلیغ دین کا راستہ اختیار کرنےکا باقاعدہ اعلان کیا تھا مگر صحت نے ساتھ نہیں دیا ، عمرے کے آدائیگی کے فوری بعد انھیں ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر کراچی ریفر کردیا گیاتھا جہاں وہ تقریبا دو مہینے علاج کے بعد رمضان کے اخری دنوں واپس گھر آئے تھے،
منور شاہ رنگین ایک ہمہ جہت اور خداداد صلاحتیوں کے مالک فنکار تھے، وہ مختلف معاشرتی برائیوں کے خلاف ڈرامہ خود ہی تخلیق کرتے تھے اورساتھیوں سے ملکر اس ڈرامے کو پائیہ تکمیل کو پہنچاتے تھے، اسٹوڈیو ورک اورایڈٹنگ کے بے غیر ان کے کئی ڈرامے مشہور ہوئے تھے۔ ان کا کام اس نفسا ٰنفسی کے دور میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھرنا اور خوشیاں بانٹنا تھا، آج وہ خود سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک ہوگیا۔ وہ ایک شخص نہیں ایک عہد تھا جو تمام ہوا۔
منورشاہ مرحوم کی ایک پرانی ویڈیو جس میں وہ انگریزی اور چائنا میں خبریں سنارہا ہے



File Photo Munawar Shah with friends