The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

09 سے 12 اگست کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ممکنہ گلوف کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری جاری

Posted on

09 سے 12 اگست کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ممکنہ گلوف کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری جاری

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطابق 09 اگست سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔جس کے باعث :
کشمیر: 09 سے12 اگست کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

پنجاب/اسلام آباد: 09 سے12 اگست کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب اورسرگودھامیں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بیشتر مقا مات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ 09سے12اگست کے دوران : بہاولپور، بہاولنگر،خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر ، میانوالی، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔

خیبر پختونخوا: 09سے12 اگست کے دوران: دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ سے وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا ما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

بلوچستان: 09 (شام/رات)،11 اور 12 اگست کے دوران : خضدار، لسبیلہ، قلات، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفرآباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے

سندھ: 09 (شام/رات) سے 11اگست کے دوران: مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادومیں چند مقامات پرتیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان: 09 (شام/رات)سے 12 اگست کے دوران: گلگت بلتستان میں موسم مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
09سے11 اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔جبکہ09، 11 اور 12 اگست کے دوران قلات، خضدار، بارکھان اور لسبیلہ میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

09 سے12 اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ممکنہ گلوف کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) این ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ممکنہ گلوف کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری جاری کردیاہے، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق زیادہ درجہ حرارت اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 12 اگست تک گلوف کا خدشہ ہے جو فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ گلوف کے واقعات دیر، سوات، کوہستان، استور، گلگت، سکردو، گھانچے، شگر ، اور ملحقہ علاقے میں رونما ہو سکتے ہیں۔
ایسی صورت حال کے پیش نظر عوام ممکنہ خطرے سے دو چار علاقوں کیطرف سفر سے گریز کریں، اور ندی نالوں سے دور رہیں۔ خطرے سے دو چار علاقوں کی آبادیاں خصوصی احتیاط برتیں اور ہنگامی صورت حال کے مد نظر محفوظ مقامات کی طرف انخلاء یقینی بنائیں ۔ عوام مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے نے ممکنہ گلوف خطرات سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
91910