The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 13 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ممبر صوبائی اسمبلی خدیجہ بی بی کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش کا دورہ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

Posted on

ممبر صوبائی اسمبلی خدیجہ بی بی کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش کا دورہ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا خدیجہ بی بی نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش کا دورہ کیا اور ہسپتال کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر ہسپتال میں موجود عوام سے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے خدیجہ بی بی نے کہاکہ دروش ہسپتال گہیریت سے لے کر ارندو اور شیشی کوہ، عشریت سے ارسون اور جنجریت کوہ تک وسیع علاقے کا ہسپتال ہونے کی وجہ سے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور اسی لئے اسمبلی کا حلف رکنیت اٹھانے کے بعد وہ سب سے پہلی مرتبہ اس ہسپتال کا دورہ کررہی ہیں تاکہ موجود مسائل کو حل کرکے عوام کو علاج معالجے کا ذیادہ سے ذیادہ مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ انہیں بتایاگیا کہ ڈاکٹروں اور تشخیصی سہولیات کی کمی سمیت کئی ایک مسائل کا سامنا ہے۔

chitraltimes mpa khadija bibi visit thq hospital drosh 10

chitraltimes mpa khadija bibi visit thq hospital drosh 7 chitraltimes mpa khadija bibi visit thq hospital drosh 5 chitraltimes mpa khadija bibi visit thq hospital drosh 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
112816