ملک بھر میں کل سے 27 مارچ تک تیز ہواؤں کیساتھ بارشوں، بالائی علاقوں اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی
ملک بھر میں کل سے 27 مارچ تک تیز ہواؤں کیساتھ بارشوں، بالائی علاقوں اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی
اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا، ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 25 سے 28 مارچ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 25 سے 27 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے، مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 سے27 مارچ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش /پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔،
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 24 مارچ (رات) کو ملک کے مغربی/ بالائی علاقوں میں داخل ہو گا یہ سلسلہ 25 سے 27 مارچ تک بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کریگا۔
گلگت بلتستان/کشمیر:25 سے28مارچ کے دوران دوران :گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گوانچے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش(پہاڑوں پر برفباری) اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا: 25 سے27مارچ کے دوران ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش( بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری) اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔ جبکہ 25 اور 26 مارچ کے دوران وزیرستان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
پنجاب/اسلام آباد: 25 سے27مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔ جبکہ25 اور26مارچ کے دوران سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، ٹی ٹی سنگھ، جھنگ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف اور خانیوال میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان: 25 اور26 مارچ کے دوران کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ: 25 اور26 مارچ کے دوران صوبے کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں / آندھی چلنے کا امکان ہے
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
درمیانی سے شدیدبارش کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلیاں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔
چترال،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ کےمقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
25 (رات) سے 27 مارچ تک شدید بارشوں کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔ آندھی/ژالہ باری پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیےنقصان دہ ہو سکتی ہے۔
تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور خصوصا پہاڑی علاقوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔