The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 26 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

معروف عالم دین مولانا شیرکریم شاہ جمعیت علمائے اسلام اپرچترال کا امیر منتخب

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام ضلع اپر چترال کے انٹرا پارٹی انتخابات میں معروف عالم دین مولانا شیر کریم شاہ بھاری اکثریت کے ساتھ جے یو آئی اپر چترال کے امیرمنتخب ہوگئے جبکہ ان کے مقابلے میں مولانا فتح الباری اور مولانا محمد مراد موجود تھے ۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تریچ سے ضلع کونسل کے ممبر مولانا عطاء الرحمن کامیاب ہوئے ۔ مولانا شیر کریم شاہ کا تعلق وریجون موڑکھو سے ہے اور اپر چترال کو جے یو آئی کا ناقابل تسخیر گڑھ بنانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ اس وقت وہ پشاور میں ایک دینی مدرسے کا انتظام چلانے کے ساتھ ساتھ درس وتدریس سے وابستہ ہیں ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21534