اپرچترال ، مستوج خاص میں ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد، لوگوں نے مسائل کے انبار لگادیئے، ڈی سی کی طرف سے مسائل کے حل کی یقین دہانی
اپرچترال ، مستوج خاص میں ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد، لوگوں نے مسائل کے انبار لگادیئے، ڈی سی کی طرف سے مسائل کے حل کی یقین دہانی
مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے تحصیل مستوج کے ہیڈکوارٹر مستوج خاص میں کھلی کچہری کا انعقادگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مستوج میں کیا گیا، کھلی کچہری حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال شاہ عدنان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال احسان الحق، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندے، سیاسی و سماجی شخصیات، منتخب نمائندگان، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ، مستوج اور اس سے متصل علاقوں سے ائے ہوئے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔عمائدین علاقہ اور منتخب نمائندگان نے مندرجہ ذیل ٹھوس مسائل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے گوش گزار کئے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی جلد تعیناتی، بازار ایریا میں واشرومز کا قیام، بازار ایریا میں باولے کتوں کا خاتمہ، بازار ایریے میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانہ لگانے کے لئے مناسب اقدامات،سرکاری ٹرانسپورٹ کرایہ ناموں پر عملدرآمد، مستوج ہائیڈل پاور کے مسلے کو حل کرنا، مستوج تا چپاڑی روڈ کے متاثرہ حصے کی بھرائی، کاروباری مراکز میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں کو چیک کرنا، سیلاب متاثرین کے معاوضہ جات کی ادائیگی، مستوج میں نادرا موبائل سروس کے قیام کے لئے اقدامات، ایریگیشن چینلز کی بحالی، ویٹرنری ڈاکٹر کی تعیناتی، سڑک کے اس پاس درختان کی کٹائی، علاقے کے یتیم اور نادار بچوں کے لئے فری تعلیم کی فراہمی ودیگر شامل تھے۔
پٹی کمشنر اپر چترال نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اداروں سے منسلک جملہ مسائل کے حل کو یقینی بناکر باقاعدہ پراگریس رپورٹ پیش کریں تاکہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد حاصل ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔اہالیان علاقہ نے مستوج سرزمین میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کئے۔
