The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مستوج خاص میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ آغاز ،ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

مستوج خاص میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ آغاز ،ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے آج اپر چترال مستوج میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ آغاز کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی نے اپر چترال مستوج میں ریسکیو 1122 کے آفس کا افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر اپر چترال ریسکیو1122 آفس اپر چترال مستوج پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے ان کا استقبال کیا، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو سلامی دی، سلامی کے بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو ریسکیو1122 کے فائر وہیکلز اور ایمبولینس میں موجود آلات کے بارے میں بریفنگ دی گئ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہاکہ ریسکیو 1122 ایک بہترین ایمرجنسی سروس ہے اس سروس سے استفادہ کرنے کے اپر چترال کے عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت ریسکیو1122 کے ٹول فری نمبر “1122” پر رابطہ کریں، اپر چترال مستوج میں ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کے سروس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے.۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی بھی موجود تھے۔

chitraltimes rescue 1122 emergency service inagurated in Mastuj 1

chitraltimes rescue 1122 emergency service inagurated in Mastuj 3

chitraltimes rescue 1122 emergency service inagurated in Mastuj dc upper

مستوج خاص

مستوج خاص

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59641

مستوج خاص وملحقہ علاقوں کے ڈاکخانوں میں پڑے سیونگ ڈپازٹس واپس کئے جائیں۔عزیز

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج خاص ضلع اپر چترال کے سماجی شخصیت الحاج شیر عزیز نے پاکستان پوسٹ کی مستوج برانچ میں 300سے ذیادہ سیونگ اکاونٹ کے مالکان کو اپنی ڈپازٹ کی واپسی کے لئے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور چترال کا بار بار سفر کر کے نیشنل سیونگ سنٹر میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کرنے پر وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یارخون سے لے کر مستوج خاص اور لاسپور تک کے غریب اکاونٹ ہولڈروں کے ساتھ یہ سنگین مذاق بند کیا جائے۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مستوج پوسٹ آفس میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے بچت اکاونٹ میں پڑے ہوئے ہیں جن کے اکاونٹ ہولڈر وں نے پاکستان پوسٹ کو بزنس دیتے رہے لیکن حکومت کی غلط اور تباہ کن پالیسی کی وجہ سے انہیں اب اپنے کئے کی سز ا دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ پورے ملک میں پاکستان پوسٹ نے بچت اسکیموں کو ختم کرکے انہیں نیشنل سیونگ سنٹروں میں منتقل کردی ہے لیکن اپر چترال کے یارخون سے لے کر مستوج خاص اور لاسپور تک کے عوام پر یہ ظلم کے مترادف ہے کیونکہ انہیں قریب ترین نیشنل سیونگ سنٹر برانچ چترال آنے جانے میں کم ازکم دو دن اور دس ہزار روپے خر چ ہوں گے جوکہ مہنگائی وگرانی کے اس دورمیں ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہاکہ کار سرکارمیں کاہلی، سستی اور کم چوری کی روایت کے پیش نظر ہر اکاونٹ ہولڈر کو چار سے چھ مرتبہ چترال شہر کا سفر کرکے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی کا ایک حصہ ضائع کرنا پڑے گا۔

حاجی شیر عزیز نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لئے خود مداخلت کرتے ہوئے وزارت مواصلات کو احکامات جاری کرے کہ مستوج خاص برانچ میں اکاونٹ ہولڈروں کو ان کے ڈپازٹ نقد شکل میں ادا کرکے حسابات بے باق کیا جائے بصورت دیگر سینکڑوں غریب اور ضعیف العمر اکاونٹ ہولڈر اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو لے کر ڈاک خانے کے سامنے تادم مرگ دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51390