مستوج بروغل روڈ پر کام شروع ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، عمائدین علاقہ
مستوج بروغل روڈ پر کام شروع ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، عمائدین علاقہ
اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) مستوج بروغل روڈ تحریک کا ایک اہم میٹنگ سوشست اپر چترال میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں کثیر تعداد میں علاقے کے لوگ شریک ہوئے۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تحریک کے لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ عوام یارخون نے واضح کر دیا۔ کہ اپنے بنیادی حق مستوج بروغل روڈ کے لئے تاریخی جد و جہد کرینگے۔۔ مستوج بروغل روڈ میں کام شروع ہونے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
سابق یو سی ناظم یارخون محمد وزیر ۔ وائس چیرمین وی سی بریپ میر رحیم ۔ وی سی چیرمین میراگرام محمد اکبر ، پرنسپل عزیز احمد ، جنرل سیکرٹری وزیر پناہ، فئنانس سیکرٹری حاجی کمال ،کرم علی سعدی۔ یوسف خان سوشست،عزیز زمان، جہان خان و دیگر نے مستوج بروغل روڈ کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کئے۔ کہ مستوج بروغل روڈ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے،
