اپرچترال: مستوج بروغل اور شندور روڈ کی بحالی کا کام جاری، برف ہٹانے کےلئے مشینری لگادی گئی ہیں، کل شام مستوج شندور روڈ کھول دیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر
اپرچترال: مستوج بروغل اور شندور روڈ کی بحالی کا کام جاری، برف ہٹانے کےلئے مشینری لگادی گئی ہیں، کل شام مستوج شندور روڈ کھول دیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی مستوج بروغل اور شندور روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔
ڈی سی آفس سے جاری پریس رییلز کے مطابق محکمہ سی،اینڈ،ڈبلیو کے رپورٹ کے مطابق بروغل روڈ سے برف اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ جہاں ٹریکٹر اور لوکل مزدوروں کے زریعے روڈ صاف کررہے ہیں۔
اسی طرح مستوج شندور روڈ پر بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے، جہاں ہیوی مشینری لاسپور سے برف ہٹاکر شندور ٹاپ تک پہنچ گئے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق کل شام تک صفائی کا کام مکمل ہوکر چترال اور گلگت کے درمیان ٹریفک بحال ہوگی ۔




