Chitral Times

مستوج، نامعلوم جنگلی جانورکے حملے سے نصف درجن سے زیادہ بکریاں‌ہلاک

Posted on

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ کئی دنوں‌ سے وقفے وقفے سے پہاڑوں‌پر برفباری کی وجہ سے جنگلی حیات خوراک کی تلاش میں‌ انسانی آبادیوں‌کا رُخ کرنے لگے. گزشتہ دن مستوج خاص کے مقام چنار میں رات کی تاریکی میں نامعلوم جنگلی جانور کے حملے سے نصف درجن سے زیادہ بکریاں ہلاک اورکئی زخمی ہیں . ذرائع کے مطابق گزشتہ رات چنارنھانگوچھت میں‌ مسمی سید انورکے مویشی خانے میں جنگلی جانورنے حملہ کرکے سات بکریوں‌کو ہلاک جبکہ کئی کوزخمی کردیا ہے. علاقے کے مکینوں‌کے مطابق حملہ چیتا نے کیا ہے تاہم آزاد زرائع سے اسکی تصدیق نہ ہوسکی. علاقے کے عوام نے متعلقہ اداروں اورحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ شخص کے ساتھ حکومت خصوصی امداد کرے.
Leoprard killed goats at mastuj chitral2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
29113