The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 26 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مستوج میں یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب اور سات روزہ سپورٹس گالا کا افتتاح

Posted on

مستوج میں یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب اور سات روزہ سپورٹس گالا کا افتتاح

مستوج(اقرارالدین خسرو) مستوج خاص میں میں یومِ پاکستان شایانِ شایان طریقے سے منایا گیا۔ 141 ونگ چترال سکاوٹس کی میزبانی میں میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع زمان خان تھے  جبکہ  ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظوراحمد افریدی ونگ کمانڈر 141 ونگ لیفٹیننٹ کرنل ندیم شہزاد، ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تقریب کی نظامت کے فرائض فرنٹیر کور پبلک سکول مستوج  کے طلبہ صبا کوثر اور اکرام اللہ نے انجام دی ۔ پروگرام میں فرنٹیر کور پبلک سکول مستوج ، گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول مستوج آغاخان سکول مستوج  ،مڈل سکول پرکوسپ اور زنانہ ہائی سکول مستوج کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے ، پیش کیے بچوں نے اس دن کی مناسبت سے تقریریں کیں ایف سی پی ایس مستوج کے بچوں نے پی ٹی شو اور مختلف آیٹمز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کیں۔
اس موقع پر ہفت روزہ سپورٹس گالا کا افتتاح بھی ہوا۔ جسکی میزبانی 141 ونگ چترال سکاوٹس کر رہی ہے۔ یاد رہے 141 ونگ کے ونگ کمانڈر لفٹنٹ کرنل ندیم شہزاد پیشہ وارانہ مہارت کے علاوہ تعلیم اور کھیلوں سے بھی بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور بہت ہی کم عرصے میں مستوج کے عوام میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ سپورٹس فیسٹول کے آغاز میں سینیر سیٹیزنز کا والی بال میچ، رسہ کشی اور بچوں کے لیے سپون ریس، میوزیکل چیئر ، سیک ریس وغیرہ مقابلے منعقد کیے گیے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بیگم کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بچوں اور سینیر سیٹیزنز میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر تعلیم کے میدان میں شاندار کارکردگی پر فرنٹیر کور سکول مستوج کی طالبہ  سیما امیر جنہوں نے بورڈ امتحان میں چترال کے دونوں اضلاع میں ٹاپ کیا تھا اورفرنٹیر کور سکول کی سابق طالبہ  حنا ناہید جنہوں نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں ٹاپ کیا تھا کو نقد انعامات اور شیلڈ پیش کیے ۔ اور فرنٹیر کور سکول کے اساتذہ مس منہاز، مس روبینہ ، مس ثمینہ تاج ، مس فرزانہ حیات، اقرارالدین خسرو اور غلام حاصل کو آئی جی ایف سی کی طرف سے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ اور کیش پرائز بھی دیے۔
مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کو ہمارے اجداد نے  بڑی قربانی دیکر حاصل کیا ہے اب اسکی حفاظت اور ترقی کے لیے اقدامات ہماری زمہ داری ہے پاک فوج نے بڑی قربانی دیکر دہشت گردی کو شکست دی ہے اب وطن عزیز کے  امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے ہم مزید ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں اور صحت مند  معاشرہ ترتیب دے سکتے ہیں صحت مند معاشرہ  ہی ہماری ترقی کا ضامن ہے۔ مہمان خصوصی نے سپورٹس میلے کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا ۔ یاد رہے یہ سپورٹس گالہ 29 مارچ تک مستوج گراونڈ میں جاری رہیگا۔
chitraltimes fcps mastuj program khisrow
chitraltimes fcps mastuj program teacher
chitraltimes fcps mastuj program saba kausar
chitraltimes fcps mastuj program33 chitraltimes fcps mastuj program cs6 chitraltimes fcps mastuj program cs4 chitraltimes fcps mastuj program cs2 chitraltimes fcps mastuj program student chitraltimes fcps mastuj program3 chitraltimes fcps mastuj program cs
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59664

آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے زیر اہتمام مستوج خاص میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے زیراہتمام قدرتی آفات سے نمٹنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں نقصانات کے حجم کو کم سے کم کرنے کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ مستوج خاص میں اختتام پذیر ہوئی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چترال سکاوٹس کے کیپٹن رضوان تھے۔جنھوں نے اکاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آغا خان نیٹ ورک کے مختلف ادارے حکومت کے شانہ بشانہ کام کرتے ہیں جبکہ اکاہ کی طرف سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہر گاوں کی سطح پر نوجوانوں کی تربیت قابل تعریف ہے ۔


اس موقع پر قدرتی آفات رونما ہونے سے بچانے کے لئے موک ایکسرسائز کی گئی جس میں علامتی طور پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقیں کی گئیں اورسیلاب یازلزلے کی صورت میں زخمی ہونے والوں کوباحفاطت نکالنے ،محفوظ مقامات تک پہنچانے، فرسٹ ایڈ دینے اور ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا۔ورکشاپ میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسورس ٹیم (CERT)،سرچ اینڈریسکیوٹیم (SART)اورڈیزاسٹراسسمنٹ ٹیم (DART) کے مقامی میل اورفیملزوالیئٹرزکثیرتعداد میں شرکت کی۔


منیجرایمرجنسی مینجمنٹ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ ولی محمد،پروگرام آفیسر پلانگ اینڈ رسپانس جاویداحمد،سیئرٹریننگ آفیسرنصرت ،عائشہ اوردوسروں نے کہاکہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی حادثہ کے بعد بروقت کاروائی کرتے ہوئے عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ یقینی بناناہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں نقصانات کے حجم کو کم سے کم کرنے کے لئے موثر تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ( اکاہ) چترال کے پسماندہ علاقوں میں درجنوں نواجوں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال کامقابلہ کرنے کے لئے تربیت دی ہے تاکہ وہ ہرمشکل وقت کامقابلہ کرسکیں۔مستوج کے عمائدین نے تربیتی ورکشاپ کی انعقاد پر اکاہ کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes akah workshop mastuj ended3
chitraltimes akah workshop mastuj ended 2
chitraltimes akah workshop mastuj ended
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
50977