اگلے ہفتے کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی
اگلے ہفتے کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی
کشمیر /گلگت بلتستان
اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) 04 سے 07 اگست کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ چند مقا مات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع۔05 سے 07 اگست کے دوران گلگت بلتستا ن (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا
04 سے 07 اگست کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی کرم، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان ، لکی مروت،ٹانک اور اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔
پنجاب/اسلام آباد
04 سے 07 اگست کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور قصور میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ جبکہ 06 اگست کے روز ڈی جی خان، بھکر، لیہ، ملتان اور بہاولپور میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان
06اگست کے روز : شمال مشرقی /جنوبی علاقوں (بارخان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور خضدار)میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ اس دوران ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
05 سے 07 اگست کے دوران شدید بارش کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر،چارسدہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، نوشہرہ، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔
05سے 07اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اورسیالکوٹ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔
اس دوران شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
نوٹ:
تمام متعلقہ اداروں کو “الرٹ” رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
