The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مدکلشٹ میں منعقدہ ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا

مدکلشٹ میں منعقدہ ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز )ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے تعاون سے سطح سمندر سے تقریباً دس ہزار دو سو انتالیس فٹ کی بلندی پر واقع مڈکلشٹ ویلی میں منعقدہ چار روزہ ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔چار روزہ مڈکلشت سنو فیسٹیول کا افتتاح کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ نے کیا تھا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ذیشان اصغر، ڈی سی چترال لوئر محمد انور الحق، ڈی پی او میڈم سونیہ شمروز، اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق، اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران شامل کے علاوہ کنیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے بھی شرکت کی۔ فیسٹیول میں سکیئنگ، سنو بورڈنگ، ائس ہاکی، بون فائر، اور ثقافتی موسیقی شامل تھے۔اس موقع پر سرمائی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کے لئے غیر ملکی،ملکی اور مقامی تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی،معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر ذادہ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور شرکاء میں اسناد اور ٹرافیز دیں۔

chitraltimes madaklasht snow sports festival concludes chitral lower2
chitraltimes madaklasht snow sports festival concludes chitral lower3
chitraltimes madaklasht snow sports festival concludes chitral lower4
chitraltimes madaklasht snow sports festival concludes chitral lower
madaklasht snow festival chitral 8
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58355

مدکلشٹ چترال سمیت چار مختلف انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کا ماسٹر پلان تیار ۔ وزیراعلیٰ

مدکلشٹ چترال سمیت چار مختلف انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کا ماسٹر پلان تیار ۔ وزیراعلیٰ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحت کے شعبے کو منظم انداز میں فروغ دینے کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت کے طور چار مختلف انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کا ماسٹر پلان تیار کرلیا ہے جن میں گھنول مانسہرہ، مانکیال سوات، مداقلشت چترال اور ٹھنڈیانی ایبٹ آباد شامل ہیں۔ ان انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام کے لئے ماسٹر پلان اور فیزیبیلیٹی اسٹڈی جمعرات کے روز ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پیش کئے گئے۔ گھنول انٹگریٹڈ ٹوارزم زون 480 کنال، مانکیال 754 کنال، مداقلشٹ540 کنال جبکہ ٹھنڈیانی 640 کنال اراضی پر محیط ہوں گے۔

ان ٹوارزم زونز کے قیام سے مجموعی پر بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے سولہ ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے جبکہ ان منصوبوں میں 2.8 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ ماسٹر پلان سے اتفاق کیا جسے جلد عملدرآمد کے لئے ورلڈ بینک کو پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں ان انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے منصوبوں کو بیرونی سرمایہ کاری کے لئے دبئی ایکسپو میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مذکورہ ماسٹر پلان میں ان ٹوارزم زونز میں سڑکوںکی تعمیر ،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ، بجلی اور پانی کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی تعمیر اور دیگر جملہ سہولیات کے بارے میں تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری ٹوارزم عابد مجید ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کو بطور صنعت فروغ دینے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت نتیجہ خیز اقدامات اٹھار ہی ہے ۔ اینٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام کے لئے ماسٹر پلاننگ کی تیار ی کو ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان اینٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام سے صوبے میں سیاحت کے شعبے کو ایک منظم انداز میں بین الاقوامی طرز پر فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور صوبے کی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے اور صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے نتیجے میں اس موسم گرما میں 27لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے صوبے کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جس کے نتیجے میں صوبے میں 66ارب روپے کا کاروبار ہوا۔

madaklasht

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
53611