Chitral Times

مختصر سی جھلک…..کریڈٹ ما فیا۔۔۔۔۔فریدہ سلطانہ فَریَ

انسا ن بھی عجیب مخلوق ہے نیکی وبھلا ئی بہت ہی مشکل سے کرتا ہے پھر اسےتباہ بھی چند ہی سکینڈوں میں کرکے رکھ دیتا ہے ہما رے ہاں تواجکل یہِی رواج بن گیا ہےکہ نیکی کراورپھر واقعی میں اسے دریا میں ڈال اوراس کے ساتھ ایک اورچیز بھی کافی عروج پر ہے کہ ہرکو ئی اس دوڑ میں لگا ہے کہ فلاں کام تومیں نے کیا ہے اس کا سہرا تو مرے سر جاتا ہے نمبر لینے کی فکرمیں ایک جنگ سی چھیڑ چکی ہے اور نتیجتا اچھے اورکا رامد  لو گ بیچ سے نکل جاتے ہیں کیونکہ یہا ں تو دوڑ ہی کریڈٹ اوردیکھاوے کی لگی ہے اورلوگ ریا کاری نمود نما ئش اورشہر ت کا جذ بہ لیے پھیر رہے ہوتےہیں اب خاموشی سے نیکی کرنے والوں کا یہا ں کیا کام۔۔۔۔۔ حالا نکہ نیکی جتنی بھی پردے اور رازداری میں کی جاَ ئے اتنا ہی اچھا ہے اگرکسی وجہ سے عیا ں ہوبھی جاتی ہے تو تکبراور مزید ڈنڈورا پٹنے سے باز اجا ئیں کیونکہ کسی کی مشکل حل کرنے کا وسیلہ بننے میں اپ کی کو ئی اہلیت یا قا بیلیت نیہں بلکہ اللہ رب العزت نے ہی آپکواس کا م کے  لئےچنا ہے اللہ تعالی کو توایسی نیکی قبول بھی نہیں جودنیا وی نمود و نمائش اورکریڈٹ  لینے کی غرص سے کی جا ئے اورنہ ہی کرنے والے کواس کا ثمرملے گا یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ازما ئش اور امتحان کی غرص سے انسان کے اندر خیر و شر دونوں کی گنجا ئش رکھی ہے یہ دیکھنے کے لیےکہ وقت انے پر انسا ن خیر یا شر میں سےکس راہ کا انتخا ب کرتا ہے مگراندرونی سکو ن اوراطمینا ن حاصل کرنے کا واحد زریعہ ہی یہی ہےکہ نفس کو نیکی اورخیر کے کاموں کی ترغیب دو یہی کافی نیہں بلکہ اس اطمینا ن اورسکون کو برقراررکھنے کے لیے نمو د و نمائش اورکریڈٹ لینے کے چکر سے اپنے اب کو ازاد کیجیے تاکہ اندرونی سکون اوراطمینان کا سہی مزہ لیا جاسکے ۔

اج کل جو ڈیپرشن اور انزیٹی نے سب کی ننید یں اورسکون برباد کی ہے یہ سب اسی وجہ سے ہے کہ ہم نے اپنے اندر نیکی کے گو شے میں جھا نگنا چھوڑ دیا ہے اگرمشکل سے اس گو شے میں جھانگتے بھی ہیں تو ریا کاری اور دیکھا وے کی فکر میں اس کا ستیا نازکر دیتے ہیں  یو ں ہم لوگوں نے بدی کومختلف صورتوں میں خودپرحاوی کردیا ہے اور دن بدن بے سکونی اور بے چینی کی کیفیا ت سے دوچار ہو تے جا رہے ہیں                                                                                                                                                   

Posted in تازہ ترین, خواتین کا صفحہ, مضامینTagged
37063