Chitral Times

محکمہ صحت ضلع اپرچترال کو بہترین کارکردگی پر بیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

محکمہ صحت ضلع اپرچترال کو بہترین کارکردگی پر بیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) محکمہ صحت ضلع اپرچترال نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کرلیا ہے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد کوبیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

بیسٹ ایواڈ نگران ہیلتھ منسٹر کے پی کے ڈاکٹر عابد جمیل ، سیکریٹری ہیلتھ کے پی عطاء الرحمن، ڈی جی ہیلتھ کے پی کے، ڈاکٹر شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد کو ایک تقریب میں پیش کیا گیا اور ساتھ ضلع اپرچترال کے لئے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ایک عدد ایمبولینس بھی مہیا کیاگیا
جن کے چابی ہیلتھ منسٹر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال کو حوالہ کردیا ۔

chitraltimes health department upper chitral awarded 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72835