Chitral Times

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے پیر کے روز کیلے افسران کی چھٹیوں‌کی درخواستیں‌مسترد کردی

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے پیر کے روز افسران کی چھٹی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے انہیں ڈیوٹی پر حاضرہونے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبرپختونخواکی جانب سے سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ایم ایس،تمام پروگرامز افسران اوردیگر کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ بیشتر افسران نے عید سے قبل تین جون بروز پیریعنی ورکنگ ڈے کو بھی چھٹی کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں جس سے سرکاری امور متاثرہوں گے، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران پیر کے روز ڈیوٹی کیلئے حاضر ہوں بصورت دیگر غیرحاضری پر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت کیجانب سے چار جون سے سات جون تک عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22642