The Voice of Chitral since 2004
Friday, 7 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر کے زیر اہتمام دروش میں مختلف محکموں میں مبینہ کرپشن اور افغان جارحیت کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ

Posted on

جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر کے زیر اہتمام دروش میں مختلف محکموں میں مبینہ کرپشن اور افغان جارحیت کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ

دروش(نمائندہ چترال ٹائمز) جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر کے زیر اہتمام آج بعد از نماز جمعہ دروش چوک میں سی این ڈبلیو اور ٹی ایم او میں مبینہ کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انکوائری رپورٹ میں تاخیر کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اور چترال ٹو پشاور مین روڈ دو گھنٹے تک بلاک رہا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جماعت اسلامی دروش کے نوجوان راہنما امیر شریف خان نے سر انجام دیے۔

جلسے سے حاجی مغفرت شاہ، مولانا جمشید،وجیہ الدیں،دروش ایکشن فورم کے صدر عمران الملک،جمعیت علماء اسلام دروش کے نائب امیر مولانا قاضی کفایت اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا۔کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ عید الفطر سے پہلے پہلے اگر پبلک نہ ہوئی تو عوام کو لیکر متعلقہ محکموں کے دفاتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔

اور دروش سب ڈویژن میں ٹی ایم او دروش میں آفیسر کی آسامی خالی ہے۔چترال میں بیٹھے بندے کو ڈبل چارج دیا گیا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔

مقررین نے افغانستان کی طرف سے دراندازی اور جارحیت کی واشگاف الفاظ میں مذمت کی۔اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وقت آنے پر ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے جواب میں ہم مکمل طور پر اپنے فوج کے ساتھ رہیں گے۔اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ پرامن طور پر اختتام پزیر ہوا۔

chitraltimes jamat islami chitral protest against corruption 1 chitraltimes jamat islami chitral protest against corruption 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
118308