Chitral Times

محکمہ خزانہ نے عید الاضحی پر تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلامیہ جاری کر دیا

محکمہ خزانہ نے عید الاضحی پر تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلامیہ جاری کر دیا


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے عیدالاضحی کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ محکمہ خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ محکموں کو عید الاضحی کے موقع پر تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 15 جولائی سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹریژری قوانین کے مطابق اگر کوئی مذہبی تہوار مہینے کے آخری 10 دنوں میں آ رہا ہو تو ملازمین کو اس سے 5 دن قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائے گی۔ اسی قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام مسلمان سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 15 جولائی سے تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کے انتظامات کرنے کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

میٹرک اور ایف ایس سی امتحانات کیلئے پشاور بورڈ میں کنٹرول روم قائم


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ایس ایس سی / ایچ ایس ایس سی امتحانات کے سلسلے میں طلباء و طالبات اور انکے والدین کی سہولت کے پیش نظر پشاور تعلیمی بورڈ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کا عملہ،مذکورہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 8بجے سے شام 6 بجے تک کام کرے گا کنٹرول روم میں دو رکنی عملہ شکایت سیل نمبر 091-9221404 ای میل ایڈریس [email protected] پر دستیاب ہو گا جبکہ کنٹرولر دفتر نمبر 091-9222170، ایس ایس سی سیکرسی نمبر091-9222073 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس امر کا اعلان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , , , ,
50078

مالی سال2017-18 کے تمام بلز کے اجراء کیلئے 22جون2018 سے پہلے پیش کیئے جائیں ۔۔محکمہ خزانہ

Posted on

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ خزانہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں تمام متعلقہ محکموں اورافسران کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مالی سال 2017-18 کے لئے تمام بلز کے اجراء کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا / ڈسٹرکٹ/ ایجنسی اکاؤنٹس افسران کو ٹھیک 22 ۔جون 2018 کو یا اس سے پہلے لازمی طورپر پیش کئے جائیں۔اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا/ ڈسٹرکٹ/ ایجنسی اکاؤنٹس افسران تمام چیک ؍پے آرڈرز27جون 2018کو جاری کریں گے اور جون کے مہینے کے لئے آخری شیڈول سٹیٹ بنک آف پاکستان ادائیگی کیلئے چیک پیش کرنے سے پہلے بھیج دیا جائے گا۔ پہلے سے جاری ہونے والے بابعدمیں جاری ہونے والے تمام چیک،جومالی سال 2017-18 سے متعلق ہوں۔30 ۔جون 2018 تک مؤثر ہوں گے۔ ماسوائے ڈی ڈی اوزکوجاری ہونے والی تنخواہوں کے چیک اگر کوئی جون 2018 کے مہینے کے لئے ہو جو یکم جولائی 2018 یا اس کے بعد قابل ادائیگی ہو جبکہ چیک/ پے آرڈرز جاری کرنے والے حکام ،تمام چیک/ پے آرڈرز پر 30-06-2018 کے بعد ناقابل ادائیگی کی مہرچسپا ں کریں گے۔ماسوائے ڈی ڈی اوز کو جاری ہونے والے تنخواہوں کے چیکس کے اگر کوئی ہو مراسلے میں مزید بتایا گیاہے۔ مذکورہ بالا شیڈول اور چیک کے مؤثر ہونے کی مدت میں کوئی تبدیلی یاتوسیع نہیں کی جائے گی۔ اس لئے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جاری کردہ ہدایات پر ان کی حقیقی روح کے مطابق عمل درآمد کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں اثنا محکمہ قانون کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل ،خیبرپختونخوا کے لاء آفسران نے اپنے عہدوں سے استعفے صوبائی سیکرٹری لاء خیبرپختونخوا کو بھیجوادیئے ہیں اور نئے ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی کی سمری بھی صوبائی گورنمنٹ کو بھیجوادی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
11158