مارخور ٹرافی شکار کے لئے کھلی بولی، چترال میں ٹرافی ہنٹنگ کا پرمٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ میں فروخت
مارخور ٹرافی شکار کے لئے کھلی بولی، چترال میں ٹرافی ہنٹنگ کا پرمٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ میں فروخت
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ کے لیے کھلی بولی محکمہ جنگلی حیات کے ہیڈ آفس پشاور میں منعقد ہوئی۔توشی 1 اور توشی 2 کنزروینسیز، چترال کے لیے 271,000 امریکی ڈالر (پاکستانی 7,5442,578 روپے کے مساوی) کی سب سے زیادہ بولیاں پیش کی گئیں۔ یہ مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی تاریخ میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ شرح ہے ۔
اگلی سب سے زیادہ بولی 193,000 امریکی ڈالر (پاکستانی روپے 5,5728,478 کے مساوی) کائیگاہ (کوہستان) کنزروینسی کے لیے پیش کی گئی۔
جبکہ اگلی بلند ترین بولی 190,000 امریکی ڈالر (پاکستانی روپے 5,2893,321 کے برابر) گہریت کنزروینسی، چترال کے لیے پیش کی گئی۔
ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدنی کا اسی فیصد حصہ متعلقہ گاؤں میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے مقامی کمیونٹیز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔یادرہے کہ ٹرافی ہنٹنگ کے لئے یہ بولی چترال کی تاریخ میں سب سے زیادہ بولی ہے،
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چترال کے مختلف کنزروینسیز میں مارخوروں کی پاپولیشن کافی حد تک بڑھ گئی ہے،اور ٹرافی ہنٹنگ کے قابل سینکڑوں مارخور موجود ہیں، اہل علاقہ کے مطابق صرف چترال گول نیشنل پارک میں تین سو سے زیادہ مارخور اپنی عمر کے اخری حصے کو چھورہی ہیں، جس کے بعد انکے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے اسی طرح توشی اور کاصیت ودیگرعلاقوں میں بھی ٹرافی ہنٹنگ کے لئے درجنوں مارخور موجود ہیں، مگر ان علاقوں میں سال میں صرف ایک مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کے لئے پرمٹ ایشو کی جاتی ہے ، باقی مارخور افغانستان کے احاطے میں چلے جاتے ہیں یا عمرکی اخری حد مکمل ہونے کے بعد کسی پہاڑی میں گر کر ہلاک ہوجاتے ہیں،ان ہی حالات کے پیش نظر علاقے کے عوام کئی برسوں سے درخواستی ہیں کہ ان علاقوں میں ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے،، تاکہ مارخور ضائع ہونے سے بچ جانے کے ساتھ علاقے کے عوام کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا، اور مذید مارخور کی آبادی کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
