The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 26 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوک میلہ، خیبرپختونخوا پویلین ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، پولین میں چترال اور سوات سمیت دیگر اضلاع کے 30 دستکاری و ثقافتی اشیاء کے اسٹالز سجائے گئے ہیں

لوک میلہ، خیبرپختونخوا پویلین ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، پولین میں چترال اور سوات سمیت دیگر اضلاع کے 30 دستکاری و ثقافتی اشیاء کے اسٹالز سجائے گئے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز)محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام لوک میلہ میں سجایا جانے والا صوبائی پویلین ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ دستکاری اشیاء کے سٹالز کیساتھ ساتھ روایتی کھانے اور خٹک ڈانس پرفارمنس نے میلے کی رونقیں بڑھا دیں۔ نیشنل ہیریٹج اینڈ کلچر ڈویژن کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹج (لوک ورثہ) میں منعقدہ 10 روزہ ثقافتی لوک میلے میں پاکستان کے تمام صوبوں سمیت گلگت بلتستان اورآزاد جموں و کشمیر نے اپنے اپنے پویلین سجائے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی سفیر نٹیلیا اے بیکر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ محمد وقاص اور ڈائریکٹر انوارالحق نے خیبرپختونخوا پویلین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایونٹس صنم بشیر نے مہمان سفیر کو شال پہنائی اور پویلین کا تفصیلی دورہ کرایا۔ پویلین میں چترال، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، چارسدہ، ہری پور،مردان، پشاور،  مانسہرہ اور سوات سمیت دیگر اضلاع کے50 سے زائد ہنرمندوں کی مصنوعات کی نمائش کیلئے 30 دستکاری و ثقافتی اشیاء کے اسٹالز سجائے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ خیبرپختونخوا کے روایتی کھانوں میں چپلی کباب، صوبت،پینڈا،تکہ بوٹی،چکن بوٹی، مٹن کڑائی، امرسے، جلیبی، چارسدہ چاول،پلاؤ سمیت کیلاشی اور خٹک ڈانس پرفارمنس سے پویلین کی رونقیں دوبالا ہوگئیں۔خیبرپختونخوا پویلین میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیساتھ ساتھ کثیر تعداد میں طلباء و طالبات پویلین کا رخ کررہی ہیں۔ سیاح پویلین میں مختلف روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ موسیقی سے بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔پویلین میں آویزاں روایتی اشیاء میں مٹی کے برتن، مغل آرٹ، چارسدہ چپل، لکڑی کا کام، پتھر اور شیشے کی نکاشی، ہزارہ پھلکاری اوربیگ، سواتی شال، ٹرک آرٹ، سنگ مرمرپتھر کا موزیک آرٹ، خطاطی، خشک میوہ جات، گنے کا رس اور روایتی اشیاء شامل ہیں۔ پویلین میں مختلف سیاحتی مقامات کی ویڈیوزڈاکومنٹریزبھی نشر کی جارہی ہیں

chitraltimes kpcta kp pavallion islamabad lok virsa exhibition 1 chitraltimes kpcta kp pavallion islamabad lok virsa exhibition 5 chitraltimes kpcta kp pavallion islamabad lok virsa exhibition 4 chitraltimes kpcta kp pavallion islamabad lok virsa exhibition 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
115660