The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 26 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لواری ٹنل سے گزرنے والی گاڑیوں پر لگائے گئے ٹیکس کسی صورت قبول نہیں، یہ بوجھ عوام پر پڑے گا، صدرتریچمیر ڈرائیور یونین چترال صابراحمد خان

Posted on

لواری ٹنل سے گزرنے والی گاڑیوں پر لگائے گئے ٹیکس کسی صورت قبول نہیں، یہ بوجھ عوام پر پڑے گا، صدرتریچمیر ڈرائیور یونین چترال صابراحمد خان

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)تریچ میرڈرائیورزیونین چترال کے صدرصابراحمدخا ن نے ایک اخباری بیان میں لواری ٹنل میں این ایچ اے حکام کی طرف سے چترال آنے اورجانے والی گاڑیوں پرلگائے گئے ٹیکس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک لواری ٹنل پراجیکٹ مکمل نہیں ہوتا اور چترال کے اندرونی سڑکوں کو معیاری انداز میں تعمیر نہیں کیا جاتا، کسی بھی قسم کا مالی بوجھ عوام پر ڈالنا کھلی ناانصافی ہے۔ لواری ٹنل سے چترال تک سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باوجودمتعلقہ حکام ٹنل میں مسافروں کولوٹنا شروع کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام کو آج بھی بنیادی سفری سہولیات میسر نہیں، سڑکیں خستہ حال ہیں، اور لواری ٹنل منصوبہ کئی دہائیوں بعد بھی مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود این ایچ اے کی جانب سے ٹیکس کا نفاذ عوام کی مشکلات میں مذید اضافے کے مترادف ہے۔ڈرائیورحضرات سے جوٹیکس وصول کیاجارہاہے اُن کابوجھ غریب عوام پرپڑتاہے ۔اس لئے چترال کے ٹرانسپورٹرایسوسی ایشن لواری ٹنل میں متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ ٹیکس کے نفاذکوسختی سے مستردکرتی ہیں۔

chitral old and new pictures lowari tunnel

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
102062