لوئیر چترال میں ایک ماہ کے لئے دفعہ دفعہ 144 نافذ، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اعلامیہ
لوئیر چترال میں ایک ماہ کے لئے دفعہ دفعہ 144 نافذ، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اعلامیہ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع لوئر چترال میں امن و آمان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جو کہ (01) مہینے کے لئے برقرار رہیگا۔ جس کے تحت ہتھیاروں کی نمائش، کالے شیشوں والی گاڑیوں کے استعمال، غیرقانونی نمبر پلیٹس، غیرقانونی جلسہ جلوس اور پانچ افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر محکمہ پولیس تعزیزات پاکستان سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائیگی۔ ضلعی پولیس سربراہ اور تمام انتظامی افسران کو ضروری کارروائی کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
