The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال پولیس کے افسران اور جوانوں کے لئے سالانہ چاند ماری کا آغاز

لوئر چترال پولیس کے افسران اور جوانوں کے لئے سالانہ چاند ماری کا آغاز

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے افسران ، جوانان اور لیڈیز پولیس افسران کے لئے سالانہ چاند ماری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چاند ماری کے موقع پر لوئر چترال پولیس کے افسران و اہلکاروں کو ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی فائرنگ کروائی گئی، ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ ،ڈی۔ایس۔پی ہیڈ کوارٹر تمیزالدین اور لائن آفیسر SI قربان پناہ بھی موجود تھے۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے چاند ماری بٹ کا دورہ کرکے جوانوں کے فائرنگ کا معائنہ کیا۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ اور ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر تمیزالدین نے جوانوں کے ساتھ پریکٹس فائر بھی کی۔

اس موقع پر افسران نے کہا کہ سالانہ چاند ماری( پریکٹس فائر ) کا بنیادی مقصد پولیس افسران و جوانان کو اسلحہ کے بہتر استعمال و جان کاری دینا ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں بہتر طریقے سے بھرپور کاروائی کی جاسکے اور افسران و جوانان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

chitraltimes chitral lower police chand mari starts 6

chitraltimes chitral lower police chand mari starts 5

chitraltimes chitral lower police chand mari starts 4

chitraltimes chitral lower police chand mari starts 3

chitraltimes chitral lower police chand mari starts 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100956