The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 3 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

قیدی ہاتھوں کا سفر ۔ ڈاکٹر شاکرہ نندنی

قیدی ہاتھوں کا سفر
ڈاکٹر شاکرہ نندنی

خاموشی کے پردے تلے،
خوابوں کی زنجیر چلے۔
ہاتھوں میں ہیں سانجھے درد،
کیا قیامت، کیا ہے گرد۔

یہ لوہے کی لکیر ہے،
روشنیوں سے دور ہے،
راستوں کا کیسا سفر،
بند ہے یہ داستاں کا سفر۔

زنجیر کا وعدہ ٹوٹے گا،
آسمان سے دیا جلے گا۔
بند قیدیوں کے ہاتھ کہیں،
آزادی کے گیت سنائیں گے وہیں۔

Posted in شعر و شاعریTagged
96862