موجودہ حکومت نے 5 ماہ میں قرض لینے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ، رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2025 میں 858 ارب روپے قرض حاصل کیا
موجودہ حکومت نے 5 ماہ میں قرض لینے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ، رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2025 میں 858 ارب روپے قرض حاصل کیا
اسلام آباد( نمائندہ چترال ٹائمز) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2025 میں 858 ارب روپے قرض حاصل کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی وفاقی حکومت نے رواں مالی سال جولائی تا نومبر 858 ارب روپے قرض لیا۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 741 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔ یوں رواں مالی سال پانچ ماہ کے دوران 117 ارب سے زائد قرض لیا گیا۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے صرف ماہ نومبر 2025 میں ہی 144 ارب روپے کا قرض لیا جو کہ گزشتہ سال نومبر 2024 سے 4 کروڑ اضافی رقم ہے۔حکومت نے نومبر میں 31 کروڑ 45 لاکھ ڈالر باہمی معاہدوں، کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے، جب کہ نومبر کے دوران 19 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔اقتصادی امور ڈویڑن رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر کے دوران 144 ارب روپے کا قرض لیا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 741 ارب روپے قرض لیا گیا تھا، گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال جولائی سے نومبر 117 ارب زائد قرض لیا۔
۔۔۔
نجکاری سے پی آئی اے کی سروس بہتر ہوگی، حکومت کے پاس اب بھی 25 فیصد شیئرز ہیں، وزیردفاع
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا حکومت کے پاس اب بھی پی آئی اے کے 25 فیصد شیئرز ہیں، معیشت نے50سے55سال میں بہت نقصان اٹھایا،بیوروکریسی، سیاستدانوں نے نقصانات کا حجم ہزاروں ارب تک پہنچادیا۔وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہیکہ پی ٹی آئی کے وزیر کے بیان کی وجہ سے ایوی ایشن سیکٹربیٹھ گیاتھا،،دنیا بھرمیں یہ ادارے پرائیوٹائزہوتیہیں،آنیوالیدنوں میں بہت ساری کمپنیاں لائن میں لگی ہیں۔وزیردفاع نیکہابجلی کی مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بھی خساریمیں چل رہی ہیں،پبلک سیکٹرکی سب سیبڑی بربادی حکومتوں پرہے،نجکاری سے قومی ایئرلائن کی سروسز میں بہتری آئے گی،خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کابھی ارادہ ہے۔
