The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کی معروف دینی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات میں تقسیم وظائف اور اقراء ایوارڈ کی پروقار تقریب

چترال کی معروف دینی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات میں تقسیم وظائف اور اقراء ایوارڈ کی پروقار تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف سماجی شخصیت،  عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے ہرسال کی طرح امسال بھی میٹرک کی ضلعی  سطح  پر ٹاپ تھری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب کامرس کالج کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی لویر چترال محسن اقبال مہمان خصوصی اور ڈی ای او لویر چترال محمود غزنوی صدر محفل تھے۔

شاہی مسجد چترال کے خطیب اور اقراء ایوارڈ کے کوارڈنیٹر مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کے انتظام سے منعقدہ اس تقریب میں مختلف سکولوں کے سربراہاں،اساتذہ، طلبہ وطالبات،محکمہ تعلیم کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ گورنمنٹ سکولز کی کٹیگری میں گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر کی سیما سیدنے پہلا انعام50 ہزار روپے، کوغوزی سکول کے ثناء اللہ دوسرا انعام40 ہزار روپے اور ہائی سکول بلچ کے جنید احمد تیسر انعام   30ہزار روپے وصول کیا جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کی کٹیگری میں لینگ لینڈ سکول کی تسکین قیوم اور ہماسید پہلی اور دوسری جبکہ اقبال ماڈل سکول ایون کے سید مسعودنے تیسری پوزیشن کا انعام حاصل کیا۔کالاش قبیلہ سے تعلق رکھنے والی روبینہ بی بی دختر اعظم خان کو 20ہزار روپے انعام دیا گیا۔ دینی علوم کی اشاعت میں بہترین خدمات پر قار ی عبدالرحمن قریشی کو اقراء ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ بہترین خدمات پر پشاور بورڈ چترال کیمپس کے ولی اللہ کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا، ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی سی محسن اقبال نے کہاکہ چترال کے سکولوں اور کالجوں کے اسٹوڈنٹس اور نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے جس کا کریڈٹ اساتذہ کرام کو جاتا ہے۔ انہوں نے قاری فیض اللہ چترالی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کی تعلیمی اور سماجی خدمات کو دوسروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا اور چترال کی مثالی امن وامان اور معاشرتی ہم آہنگی میں علمائے کرام کی مثبت سوچ اور کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ ‘مسٹر’اور ‘مولوی’ کے درمیان تفریق حقیقی نہیں ہے جبکہ اسلام میں دینی اور عصری علوم ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں۔ انہوں نے قاری فیض اللہ کی طرف سے انگریزی تعلیم ے لئے وظائف کے طرز پر اپنی طرف سے دینی مدارس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم یا طالبہ کے لئے 20ہزار روپے اسکالرشپ کا اعلان کیا۔

ڈی ای او لویر چترال محمود غزنوی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے فروع کے لئے معاشرے کے تمام طبقے ایک ہی پیج پر ہیں۔ انہوں نے چترال کے اہل ثروت افراد پر زور دیا کہ وہ بھی قاری فیض اللہ چترالی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم کی سرپرستی کرے۔ اس سے قبل شاہی مسجد کے خطیب اور اقراء ایوارڈ کے کوارڈنیٹرمولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے کہاکہ 2003ء سے ہر سال بلا ناغہ جاری اقراء ایوارڈ اور اسکالرشپ کی مد میں اب تک مجموعی طور پر 70لاکھ روپے تقسیم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قاری فیض اللہ چترالی نے عصری علوم کی فراخدلانہ سرپرستی کے ذریعے ‘مسٹر’اور ‘مولوی’ کی تقسیم کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں ہی بلکہ زندگی کے دوسرے شعبہ جات میں بھی قاری فیض اللہ صاحب ارندو سے لے کر بروغل تک عوام کے لئے ایک مانوس نام ہیں۔ انہوں نے اگلے سال کے لئے اقراء ایوار ڈ کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انعام یافتہ اسٹوڈنٹس کے سکولوں کے پرنسپلز کو بھی ایوارڈ دے دئیے گئے۔ معروف عالم دین قاری جمال عبدالناصر تقریب کی نظامت کی ذمہ داریاں سنھبالتے ہوئے حاضریں کو اپنی خو ش گفتاری سے محظوظ کرتا رہا اور تقریب میں شرکت پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ جے یو آئی کے امیر مولانا عبدالرحمن، جماعت اسلامی کے امیر وجیہہ الدین، کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین اور پروفیسر ظہور الحق دانش، مولانا اسرار الدین الہلال نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 12

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 9

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 15

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 20 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 5

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 7

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 11 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 6 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 10

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 4 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 14 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 16 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 17 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 22 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 23 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 26 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 33 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 34 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 35 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 36

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 21

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95566

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرطلبہ میں شیلڈ اورنقد انعام تقسیم

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف عالم دین اور ممتاز سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک امتحانات میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اقراء ایوارڈ بشمول نقد انعامات تقسیم کرنے کی پُر رونق تقریب حسب سابق امسال بھی ضلع کونسل ہال چترال میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن مہمان خصوصی تھے ۔ جبکہ پرنسپل گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال فدا محمد صدر محفل کےفرائض انجام دی ۔

امیر جماعت اسلامی چترال اخونزادہ رحمت اللہ ،پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایون احسان الحق ، سیکرٹری جے یو آئی چترال انعام اللہ میمن ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال فاروق اعظم اعزازی مہمان تھے ۔ ایوارڈ تقسیم کی یہ تقریب حسب سابق قاری فیض اللہ چترالی کے دست راست ممتاز عالم دین خطیب شاہی جامع مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کی زیر نگرانی اور مولانا محمد الیاس جیلانی کی نظامت میں انجام پائی ۔

استقبالی خطاب میں مولانا خلیق الزمان نے کہا ۔ کہ اقراء ایوارڈ عصری تعلیم میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کیلئے ممتاز علم دوست شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اٹھارہویں تقریب ہے ۔ اور اس کا بنیادی مقصد چترال کے تمام طلبہ کو بلا امتیاز ان کی نمایاں پوزیشن کی قدر اور حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ دین اسلام میں تعلیم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے ۔ کہ مقدس کتاب قرآن پاک کا پہلا بول اقراء سے شروع ہوتا ہے ۔ اور فروغ علم کیلئے نبی پاک کے کئی ارشادات موجود ہیں ۔ بر صغیر میں انگریزوں کی آمد کے بعد دین اور دنیا کی تعلیم کو الگ کیا گیا ۔ اور یہ مسلمانوں کے خلاف ایک سازش تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ علماء تعلیم کے مخالف نہیں ، تاہم عصری علوم کے نام پر مغرب کی اندھی تقلید کسی بھی طور درست نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ قاری فیض اللہ چترال میں تعلیم کیلئے درد رکھتے ہیں ۔ اور یہی جذبہ اُنہیں چترالی طلبہ کو سپورٹ کرنے اور طلبہ میں مقابلے کا رجحان پیدا کرکے چترال کی خدمت کیلئے تعلیم سے بہراور افرادی قوت تیار کرنے پر مجبور کرتی ہے ۔ انہوں نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ قاری فیض اللہ تکبر اور غرور سے پاک ایک درویش صفت شخصیت ہیں ۔ میں نے اُنہیں بہت قریب سے دیکھا ہے ۔ وہ محسن چترال ہیں ۔ کیونکہ چترال کے نوجوان نسل کی تعلیم سے لے کر قدرتی آفات میں لوگوں کی بلا امتیاز خدمات کر نے تک اُن کا جو کردار ہے ۔ وہ سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہے ۔ ایم پی اے نے قاری کی طرف سے طلبہ میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کیلئے سکالر شپ اور ایوارڈ دینے کے عمل کو ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا ۔ انہوں نے چترال کیلئے شاندار خدمات انجام دینے پر قاری فیض اللہ اور چترال میں اُن کے دست راست مولانا خلیق الزمان کی تعریف کی ۔ اور پوزیشن ہولڈر طلبہ اور اُن کے والدین کو مبارکباد دی۔

تقریب سے امیر جماعت اسلامی اخونزادہ رحمت اللہ ، ممتاز سوشل ورکر عنایت اللہ اسیر اور صدر محفل پرنسپل گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول فدا محمد نے خطاب کرتے ہوئے قاری فیض اللہ کی کوششوں کو سراہا ۔ تقریب کے دوران ایم پی اے ہدایت الرحمن و دیگر مہمانوں کو چوغہ و ٹوپی پہنائے گئے ۔ بعد آزان پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ایوارڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔ جس میں سرکاری اور پبلک سکولوں کیلئے الگ الگ کیٹگری رکھے گئے تھے ۔

سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن ہولڈر طالب علم محمد یاسر ولد محمد غفور خان گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال حاصل کردہ نمبر 991کو پچاس ہزار روپے ، حنظلہ سعید ولد سعید محمد گورنمنٹ ہائی سکول ایون نمبر978پوزیشن دوئم چالیس ہزار اور ساجد اقبال ولد گُل فیروز خان گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال نمبر 976کو تیس ہزار روپے انعام دیے گئے ۔

اسی طرح پرائیویٹ سکولوں میں بالترتیب پہلی پوزیشن لائیبہ حیات دُختر حیات الرحمن دی لینگ لیڈز سکول اینڈ کالج نمبر 1009کو پچاس ہزار ،فرحین فیضہ دختر محمد قاسم دی لینگ لیڈز سکول نمبر 1005کو چالیس ہزار جبکہ قتیبہ پبلک سکول کی عروج عالم دختر فیروز عالم اور تمسین عطاء دختر عطاء الرحمن اے کیو خان سکول لوئر چترال دونوں کے نمبر 1003آنے پر تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہری تھیں ۔ اس لئے دونوں کو پندرہ پندرہ ہزار کے انعامات نوازا گیا ۔ جبکہ کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طالب علم حمید حسین ولد غلام حسین گورنمنٹ ہائی سکول رمبور کو بیس ہزار روپے کا خصوصی انعام دیا گیا ۔

تقریب میں چترال کے سیاسی قائدین کے ہاتھوں ایوارڈ مختلف طلبہ کو دیے گئے ۔ جبکہ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال کے پرنسپل فدا محمد اور ہائیر سکینڈری سکول ایون کے پرنسپل احسان الحق کو خصوصی شیلڈ دیے گئے ۔

اس موقع پر تجاریونین چترال کے صدر شبیراحمد کو بھی بہترین خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا ۔

iqra award qari faizullah chitrali held 6
iqra award qari faizullah chitrali held 7
iqra award qari faizullah chitrali held 8
iqra award qari faizullah chitrali held 9
iqra award qari faizullah chitrali held 10
iqra award qari faizullah chitrali held 12
iqra award qari faizullah chitrali held 11
iqra award qari faizullah chitrali held 13
iqra award qari faizullah chitrali held 1
iqra award qari faizullah chitrali held 19
iqra award qari faizullah chitrali held 18
iqra award qari faizullah chitrali held 17
iqra award qari faizullah chitrali held 16
iqra award qari faizullah chitrali held 14
iqra award qari faizullah chitrali held 15
iqra award qari faizullah chitrali 2020
iqra award qari faizullah chitrali held 4
iqra award qari faizullah chitrali held 2
iqra award qari faizullah chitrali held 3
iqra award qari faizullah chitrali aseer
iqra award qari faizullah chitrali amir ji chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42661