Chitral Times

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اپرچترال کے مختلف دیہات میں رمضان پیکیج تقسیم

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے معروف سماجی ودینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اپرچترال میں بھی امدای پیکیج کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ دن لوٹ اویر، لون ، گہکیراورکوشٹ کے علاقوں میں لاک ڈاون کے متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم کئے گئے ۔ قاری فیض اللہ چترالی کے معتمد خاص مولانا خلیق الزمان نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کوبتایا کہ قاری فیض اللہ رمضان کیلئے خصوصی پیکیج کا انتظام کیا ہے جو صرف مستحقین میں تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے مذید بتایا کہ رمضان پیکج اپرچترال کے مستوج تحصیل میں بھی تقسیم کئے جائیں گے

qari faizullah relief2
qari faizullah relief chitral 1
qari faizullah relief2۲ 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34721